ہندوستانی فوج کے حمایت مشن کے تحت آفس اسسٹنٹ کورس

0
0

مشکوراحمد
رام بن؍؍ہندوستانی فوج نے ایکٹیو بزنس مینجمنٹ انٹرپرائزز پرائیویٹ لمیٹڈ انسٹی ٹیوٹ، جموں کے تعاون سے ہمایت مشن کے تحت ایک مشاورتی اور ہنر مندی کے فروغ کے سیمینار کا انعقاد کرنے کے بعد آج بانہال کی چھ پرجوش لڑکیوں کو 07 ماہ کی تربیت کے لیے جموں روانہ کیا۔اس پہل کا مقصد جموں و کشمیر کے نوجوانوں کے لیے ہمایت مشن کے تحت خود روزگار کے ذریعے روزی کے پائیدار مواقع پیدا کرنا تھا۔ ایکٹو بزنس مینجمنٹ انٹرپرائزز پرائیویٹ لمیٹڈ نوجوانوں کو 07 ماہ کی مدت کے لیے آفس اسسٹنٹ کی مفت تربیت فراہم کرے گا اور انہیں پیشہ ورانہ طور پر مضبوط اور قابل بنانے کے ساتھ ساتھ ملازمت کے مواقع بھی فراہم کرے گا۔نوجوانوں کی طرف سے انڈین آرمی کے اس اقدام کو بے حد سراہا گیا جس میں لڑکیوں کو خود انحصاری کے لیے ایک منفرد پلیٹ فارم مہیا کیا گیا جسے مزید ایک پیشہ اور باعزت ذریعہ معاش کے طور پر تیار کیا جا سکتا ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا