یونانی جزیرے کے نزدیک تارکین وطن کی کشتی الٹنے سے 15 افراد ہلاک جاں بحق

0
0

ایتھنز، 6 اکتوبر (یو این آئی) مہاجرین اور تارکین وطن کو لے جانے والی کشتی بحیرہ ایجین میں لیسووس جزیرے کے ساحل پر ڈوب گئی جس میں 15 افراد ہلاک ہو گئے۔
یونانی کوسٹ گارڈ نے جمعرات کی صبح یہ اطلاع دی۔
ای میل پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ کشتی پر سوار 15 دیگر بچائے گئے افراد نے حکام کو بتایا کہ حادثے کے وقت کشتی میں تقریباً 40 افراد سوار تھے۔ ریلیز میں کہا گیا کہ ریسکیو اور ریلیف آپریشن جاری ہے۔
یونان کے قومی نشریاتی ادارے ای آر ٹی نے کوسٹ گارڈ کے ترجمان نیکوس کوکلاس کے حوالے سے بتایا کہ تمام متاثرین افریقی نسل کی نوجوان خواتین تھیں۔
دریں اثناء، ایک اور کشتی کے حادثے میں، جنوبی یونان کے کیتھیرا جزیرے میں کل رات ایک کشتی ڈوب گئی۔ اس حادثے میں 80 افراد کو بچا لیا گیا ہے۔
پریس ریلیز کے مطابق کشتی پر تقریباً 95 افراد سوار تھے۔ ان کی قومیت کے بارے میں کوئی اطلاع نہیں دی گئی۔
حکام نے بتایا کہ دونوں واقعات میں تیز ہواؤں کی وجہ سے امدادی کارروائیوں میں رکاوٹ پیدا ہوئی۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا