سونیا گاندھی ‘بھارت جوڑو یاترا’ کے کرناٹک مرحلے میں شامل ہوئیں

0
0

میسور، 06 اکتوبر (یو این آئی) آل انڈیا کانگریس کمیٹی کی صدر سونیا گاندھی نے جمعرات کے روز کرناٹک کے منڈیا میں راہل گاندھی کی زیر قیادت ‘بھارت جوڑو یاترا’ میں شامل ہوئیں۔
کانگریس صدر سونیا گاندھی پیر کی دوپہر کرناٹک کے تاریخی شہر میسور پہنچی تھیں۔ دو دنوں کے وقفے کے بعد بھارت جوڑو یاترا دوبارہ شروع ہوئی ہے۔ محترمہ سونیا گاندھی کی شرکت پر کرناٹک کانگریس کے صدر ڈی کے شیوکمار نے کہا کہ انہیں اس سفر میں اپنے سپریم لیڈر کے ہمراہ ہونے پر فخر ہے۔ ان کی پارٹی ریاست میں اقتدار میں واپس آ رہی ہے۔ انہوں نے ٹویٹ کیا ، “وجئے دشمی، ہم کرناٹک میں جیتیں گے۔ ہمیں فخر ہے کہ سونیا گاندھی کرناٹک آئی ہیں۔ ہم ریاست میں اقتدار میں واپس آ رہے ہیں اور بی جے پی کی دکان بند ہونے والی ہے:،
اس سے قبل سونیا گاندھی نے بدھ کے روز میسور کے قریب بھیمانا کولی مندر کا درشن کیا اور وجے دشمی کے موقع پر پوجا کی۔
کانگریس کی عوام کو جوڑنے کی یاترا 7 ستمبر کو تمل ناڈو کے کنیا کماری سے شروع ہوئی ہے اور 511 کلومیٹر کا فاصلہ طے کرتے ہوئے 21 دن بعد کرناٹک سے گزرے گی۔ یہ یاترا 30 ستمبر کو تمل ناڈو کے گڈالور سے کرناٹک کے گنڈلوپیٹ میں داخل ہوئی تھی۔ اس سے پہلے یہ کیرالہ سے بھی گزری۔ یاترا میں شامل افراد روزانہ 25 کلومیٹر پیدل چل رہے ہیں اور 21 دن کے بعد وہ تلنگانہ میں داخل ہوں گے۔
یاترا کا مقصد مرکز اور ریاستوں میں برسراقتدار بی جے پی حکومتوں کی تقسیم کاری سیاست کے خلاف لڑنا اور عوام کو معاشی عدم مساوات، سماجی پولرائزیشن اور سیاسی مرکزیت کے خطرات سے آگاہ کرنا ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا