راجوری میں وزیر داخلہ کی ریلی کو کامیاب بنانے کیلئے عوام کاشکریہ:حاجی محمد اشرف

0
0

ریاض ملک
منڈی؍؍راجوری میں وزارت امور داخلہ کے مرکزی وزیر امیت شاہ کی ریلی کے بعد گوجر پہاڑی قبیلوں کے درمیان سے کشمکش میں کمی آئی ہے۔ جس کو لیکر بی جے پی ایس ٹی مورچہ کی جانب سے پریس کانفرنس کا انعقاد کیاگیا۔جس میں وزیر داخلہ کی کامیاب ریلی پر عوام کو مبارک باد پیش کی اور پہاڑیوں کو ان حقوق دینے اور گوجر بکروال طبقہ کے لوگوں کے حقوق کو محفوظ رکھنے پر وزیر اعظم ہند کی پالیسیوں کی سراہنا کی ہے۔ بی جے پی ایس ٹی مورچہ کے نائب صدر اور منڈی تحصیل کے منڈل پردھان حاجی محمد اشرف نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوے کہاکہ راجوری میں وزیر داخلہ کی کامیاب ریلی پر مبارک باد پیش کرتاہوں۔کیوں کہ یہاں کافی دنوں سے لوگوں میں جو کشمکش تھی۔ اس کو اچھے انداز میں پاے تکمیل تک پہنچایااور پہاڑیوں کو ان کے حقوق دینے کا اعلان کیااور گوجر بکروال کے حقوق کو محفوظ رکھا۔ انہوں نے ملک کے وزیر اعظم کو مبارک باد دیتے ہوے ان کا شکریہ اداکیا۔ انہوں نے کہاکہ بھارتیہ جنتاپارٹی کی جانب سے پہاڑیوں کو ان کے حق دینے اور گوجر بکروال طبقہ کے حقوق کو محفوظ رکھنے پر لوگوں سے اپیل کی کہ وہ بھارتیہ جنتاپارٹی کو مضبوط کریں ۔اس دوران محمد اکبر چوہدری اور غلام نبی خان نے بھی پریس کانفرنس سے خطاب کیا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا