جموں کشمیر کا ریاست کا درجہ اسمبلی انتخابات کے انعقاد کے فوراً بحال ہوگا:امت شاہ کی یقین دہانی
لازوال ڈیسک
سرینگر؍؍ اپنی پارٹی کے قائد سید محمد الطاف بخاری کی قیادت میں پارٹی کے لیڈران کا ایک وفد کل شام راج بھون میں مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ سے ملاقی ہوا۔ وفد نے اْنہیں ایک میمورینڈم بھی پیش کیا، جس میں جموں کشمیر کے ریاست کے درجے کی بحالی، اسمبلی انتخابات کے فوری انعقاد، قیدیوں کی رہائی اور فروٹ انڈسٹری کو درپیش مسائل کو حل کرانے کے مطالبات کئے گئے ہیں۔ اس کے علاوہ بھی اس میمورینڈم میں کئی عوامی مسائل کا تذکرہ کرتے ہوئے اْنہیں حل کرنے کی مانگ کی گئی ہے۔دورانِ ملاقات امت شاہ نے اپنی پارٹی کے لیڈران کو یقین دلایا کہ یہاں اسمبلی انتخابات کے انعقاد کے فوراً بعد جموں کشمیر کا ریاست کا درجہ بحال کیا جائے گا۔سید محمد الطاف بخاری کی قیادت میں وزیر داخلے سے ملاقی ہوئے وفد میں پارٹی کے سینئر نائب صدر غلام حسن میر، چیئرمین پولٹیکل افیئرس کمیٹی محمد دلاور میر، نائب صدر چوہدری ذولفقار، نائب صدر اعجاز احمد خان، نائب صدر ظفر اقبال منہاس، نائب صدر عثمان مجید، نائب صدر جاوید مصطفیٰ میر، جنرل سیکرٹری رفیع احمد میر، صوبائی صدر کشمیر محمد اشرف میر، چیف کارڈی نیٹر عبدالمجید پڈر، پارٹی کی یوتھ ونگ کے صدر جنید عظیم متو، صوبائی صدر جموں منجیت سنگھ، جنرل سیکرٹری وجے بکایا، اور جنرل سیکرٹری سید اصغر علی شامل تھے۔موصولہ بیان کے مطابق پارٹی وفد نے وزیر داخلہ کے ساتھ ایک موافق ماحول میں بات چیت کی اور کئی مسائل کو تفصیل کے ساتھ اْجاگر کیا۔ وزیر داخلہ نے وفد کی باتیں بغور سْنیں۔پارٹی لیڈران نے وزیر داخلہ کو ایک میمورنڈم بھی پیش کیا، جس میں جموں کشمیر کے ریاست کے درجے کی فوری بحالی، اسمبلی انتخابات کے فوری انعقاد، قیدیوں کی رہائی، تقرریوں کے ایک شفاف عمل کو یقینی بنانے، افغانستان کے راستے سے ایران سے ا?نے والے سیبوں کی درا?مد پر پابندی لگانے، تعمیراتی پروجیکٹوں کی فوری تکمیل، نوکریوں کے خواہشمند یا نوکریاں پانے والے نوجوانوں کی ویریفکیشن کے عمل کو منصفانہ بنانے، نوجوانوں کو روزگار کے مواقعہ فراہم کرانے کیلئے خاص طور سے سرحدی علاقوں کے لئے مزید بٹالینز قائم کرنے، اور او بی سی درجے کے حوالے سے کی گئیں سفارشار کو من و عن لاگو کرنے مطالبات کئے گئے ہیں۔