جلوس محمد یﷺکے متعلق حتمی فیصلے بنا ہیلمٹ بائیک کی اجازت نہیں ہوگی :علمائے کرام
لازوال ڈیسک
جموں ؍؍جموں میں آمدہ عید میلاد النبی ﷺ کے جلوس کی دو سال بعد تیاریاں ہورہی ہیں ۔اس سلسلے میں آج یہاں حاجی محمد سلطان نقشبندی کے گھر علمائے کرام اور عوامی نمائندوںکا ایک اہم اجلاس منعقد ہوا ۔ جس میںمختلف علاقوںکے علمائے کرام اور عوام کے نمائندوں نے شرکت کی ۔ اجلاس میں فیصلہ لیاگیا کہ چار پہیہ گھاڑیوں کو بنا انتظامیہ سے پرمیشن لئے جلوس میں آنے کی اجازت نہیں ہوگی ۔جبکہ باییک والوں کو بنا ہیلمٹ کے اجازت نہیں ہوگی ۔ اجلاس کے بعد مولانا مفتی شکیل ثقافی نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ جلوس محمدی ﷺ دنیا کا سب سے پرآمن جلوس ہے ۔انشاء اللہ ہمارا جلوس اس بار12ربیع النور شریف 9اکتوبر بروز اتوار رضا مسجد گوجر کالونی سے نکل کرسنجواں ہوتے ہوئے۔ فجو والی غوثیہ عید گاہ میں اختتام پزیر ہوگا ۔انہوںنے کہا کہ اس سلسلے میںا نتظامیہ سے پرمیشن بھی لی گئی ہے۔ مولانا ذاکر نقشبندی مہتمیم دار العلوم مجدد الف ثانی بٹھنڈی نے کہا جلوس میں تمام احباب کے لئے لنگرکا اہتمام کیا گیا اورجلوس حاجی محمد سلطان نقشبندی کی صدارت اور جموں ضلع کے تمام علماء کی سربراہی میں منعقد ہوگا ۔انہوںنے کہا جلوس میں بیرون جموں سے بھی علمائے کرام کی شرکت ہوگی واضح رہے جلوس محمد ی ﷺکرونا کے بعد اس بار شان اور شوکت سے نکلے گا ۔ اس موقعہ پر مفتی اعظم صوبہ جموں مولانا مفتی اسلم رضا مصباحی ، مولانا مفتی شکیل ثقافی ، مولانا اعجاز الحق بخاری،مولانا شوکت علی عطاری ، حاجی سلطان محمد نقشبندی،محترم ذولفقار علی کے علاوہ کثیر تعداد میںعلمائے کرام نے شرکت کی اور عوام سے بڑٖھ چڑھ کر جلوس میں حصہ لینے کی اپیل کی اور کہا کہ میلاد النبی دنیا کا سب سے بڑا تہوار ہے ۔ اس دن مدینے والا اقاء دونوں جہاں کے والی حضرت محمد مصطفی ﷺکی ولادت باسعادت ہوئی جس پر خوشی منانا ہر مسلمان کی مذہبی ذمہ داری ہے لہذا تمام حضرات اس جلوس کو دنیا کا سب سے ضروری جلوس سمجھ کر اس میں شریک ہوں ۔