جموں وکشمیر میں گھر گھر پارٹی پالیسی پہنچائیں

0
0

منجیت سنگھ کی اپنی پارٹی لیڈروں اور ورکروں کو ہدایت
لازوال ڈیسک
جموں؍؍اپنی پارٹی صوبائی صدر جموں اور سابقہ وزیر منجیت سنگھ نے پارٹی کے سبھی لیڈروں اور ورکروں سے کہا ہے کہ وہ جموں وکشمیر میں زمینی سطح پر پارٹی کی پالیسی کو عوام تک پہنچائیں۔اسمبلی حلقہ شمال جموں نزدیک جانی پور میں ورکروں کی ایک میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے منجیت سنگھ نے کہاکہ لوگ موجودہ ایل جی انتظامیہ سے تنگ آچکے ہیں کیونکہ وہ لوگوں کا اعتماد کھوچکی ہے۔ اس میٹنگ کا اہتمام اپنی پارٹی سنیئرلیڈر اور ترجمان نرمل سنگھ کوتوال نے کیاتھا۔انہوں نے کہاکہ ایل جی انتظامیہ نے عوام کش پالیسی اختیار کر رکھی ہے۔ غیر مقامی افراد کو جموں میں وسائل کی لوٹ اور کام کے ٹھیکے دیئے جارہے ہیں جبکہ مقامی ٹھیکیدار بے کار ہوگئے ہیں۔انہوں نے کہاکہ جموں وکشمیر کے لوگ شدت کے ساتھ بلاتاخیراسمبلی انتخابات کرانے کا مطالبہ کر ہرے ہیں لیکن انتظامیہ منتخب حکومت کے خلاف ہے۔منجیت سنگھ نے کہا’’ایک منتخب حکومت لوگوں کے سامنے اْن کے کاموں کے لئے جوابدہ ہوتی ہے لیکن اس وقت بیروکریٹس حکومت چلارہے ہیں جوکہ زمینی سطح پر ناکام رہے ہیں جس سے لوگ مایوسی کا شکار ہیں۔انہوں نے کہاکہ موجودہ صورتحال میں روایتی سیاسی جماعتوں سے کوئی توقع نہیں، اپنی پارٹی عوام بالخصوص سماج کے کمزور طبقہ جات کے لئے اْمید کی کرن کے طور سامنے آئی ہے جوکہ دہائیوں سے امتیاز کا شکار ہیں۔ انہوں نے پارٹی لیڈروں اور وکرروں سے کہاکہ وہ پارٹی کی پالیسی وپروگراموں سے متعلق پیغام جموں وکشمیر کے ہرشہری تک پہنچائیں۔ اس موقع پر انہوں نے اپنی پارٹی کی سماجی تحفظ اسکیموں پر بھی روشنی ڈالی اور کہاکہ اگر اْن کی جماعت اقتدار میں آئی تو اِن اسکیموں کو پہلی فرست میں عملی جامہ پہنایاجائے گا۔اس موقع پر پارٹی ترجمان نرمل کوتوال نے حلقہ کے اندر زمینی سطح پر زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لئے لائحہ عمل پر تفصیل سے روشنی ڈالی۔دوسروں کے علاوہ اِس اجلاس میں صوبائی سیکریٹری وضلع صدر جموں اربن ڈاکٹر روہت گپتا،ضلع صدر جموں رورل اے پشپ دیو اوپل، ریاستی کارڈی نیٹر ایس سی ونگ، بودھ راج بھگت، ریاستی صدر ٹریڈ یونین اعجاز کاظمی، صوبائی صدر یوتھ ونگ وپل بالی، ریاستی او بی سی کارڈی نیٹر بودھ راج بھگت، ریاستی کارڈی نیٹر یوتھ ونگ سنی کانت چب، صوبائی جوائنٹ سیکریٹری کلونت سنگھ، صوبائی جنرل سیکریٹری لیگل سیل کلدیپ سدن، ضلع صدر یوتھ شیوم چودھری، نائب ضلع صدر یوتھ ابھینو گپتا اور ضلع سیکریٹری یوتھ انکور ڈوگرہ بھی موجود تھے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا