اردو اساتذہ کی کمی کے سلگتے ہوئے مسائل

0
0

متعددبارمعاملہ اُبھارنے کے باوجودمحکمہ تعلیم ٹس سے مس نہیں:شوکت علی چودھری
لازوال ڈیسک
جموں؍؍شوکت علی چودھری صدر جے کے ایس ایس ایم جے اینڈ کے سینئر لیڈر بی جے پی جے اینڈ کے نے پریس بیان میں کہا کہ پورے جموں و کشمیر میں خاص طور پر ضلع جموں میں اردو ٹیچر کی کمی ہے۔مسٹر چودھری نے نگروٹا دیہاتوں کا دورہ کیا جن کی سمبل لیہڑ،سینارکا، شیبہ، مڑہ، جگٹی، خانپور، بائی پاس اور نگروٹہ ہیں۔انہوں نے جموں صوبے کے مختلف وفود سے ملاقات کی۔پریس نوٹ میں مسٹر چودھری نے کہا کہ ریشنلائزیشن ٹیچرز کے دوران اردو کے سبجیکٹ ٹیچر فراہم کیے جائیں جہاں اردو اساتذہ کی کمی ہے۔انہوں نے ایل جی انتظامیہ سے حلقہ نگروٹہ کے پرائمری اور مڈل اسکولوں میں اردو اساتذہ کی فراہمی کا مطالبہ کیا۔مزید برآں شوکت علی چوہدری نے مطالبہ کیا کہ سرکاری سکولوں میں بائیو میٹرک مشین لگائی جائے، تاکہ وقت کی پابندی برقرار رہے۔انہوں نے کہا کہ مڈل کے سکولوں میں صرف ایک بائیو میٹرک مشین نصب ہے اور زون ڈنسال کے پرائمری سکولوں میں کوئی بائیو میٹرک اور سی سی ٹی وی مشین نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ صوبہ جموں کے دور دراز علاقوں میںتعلیمی اداروں کی حالت ابتر ہے۔انہوں نے انتظامیہ سے قبائلی علاقوں میں مخصوص مضامین کے اساتذہ کا مطالبہ بھی کیا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا