امیت شاہ کٹرہ میں واقع شری ماتا ویشنو دیوی مندر میں حاضر ہوئے اور وہاں پوجا کی

0
0

جموں،4 اکتوبر (یو این آئی) مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ منگل کی صبح ضلع ریاسی کے کٹرہ قصبے میں واقع شری ماتا ویشنو دیوی مندر میں حاضر ہوئے اور وہاں پوجا کی۔
اس موقعہ پر جموں وکشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا اور مرکزی وزیر جیتندر سنگھ بھی ان کے ہمراہ تھے۔
دریں اثنا حکام نے جموں اور راجوری کے بعض مخصوص علاقوں میں بنا بر احتیاط موبائل انٹرنیٹ خدمات عارضی طور پر معطل کر دی ہیں۔
وزیر داخلہ کا قلمدان سنبھالنے کے بعد امیت شاہ پہلی بار پوتر مندر پر حاضر ہوئے ہیں۔
قابل ذکر ہے کہ وزیر داخلہ امیت شاہ پ جموں وکشمیر کے تین روزہ دورے پر ہیں وہ پیر کے روز جموں پہنچے۔
موصوف وزیر داخلہ منگل کو راجوری میں ایک عوامی ریلی سے خطاب کریں گے جبکہ بدھ کے روزہ وہ شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ میں ایک عوامی جلسے سے خطاب کرنے والے ہیں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا