شاہراہ پر ٹریفک بحال

0
0

یواین آئی

سری نگروادی کشمیر کو ملک وبیرون دنیا کے ساتھ جوڑنے والی سری نگر۔جموں قومی شاہراہ کو اتوار کی شام سے بند رہنے کے بعد پیر کے روز یک طرفہ ٹریفک کی نقل وحمل کے لئے بحال کیا گیا۔ٹریفک حکام نے بتایا کہ قومی شاہراہ پر رام بن اور رامسو سیکٹر کے پانتھال علاقے میں اتوار کی شام کو ایک بھاری بھر کم چٹان کھسک آئی جس کی وجہ سے ٹریفک کی نقل وحمل بند ہوئی۔انہوں نے بتایا کہ شاہراہ پر چٹان کے ملبے کو ہٹایا گیا ہے اور ٹریفک کی یک طرفہ نقل وحمل کو بحال کیا گیا ہے۔قومی شاہراہ پر اتوار کی دوپہر کو یک طرفہ ٹریفک کی نقل وحمل بحال ہوئی تھی اور درماندہ گاڑیوں کو چلنے کی جازت تھی تاہم پانتھال میں بھاری چٹان کھسک آنے سے ٹریفک کی نقل وحل ایک بار پھر روک دی گئی تھی۔ادھر صوبہ لداخ کو وادی کے ساتھ جوڑنے والی قومی شاہراہ اور تاریخی مغل روڑ سال گذشتہ کے ماہ دسمبر سے مسلسل بند ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا