اچھی اور صحت مند زندگی کے لیے صفائی بے حد لازمی : پروفیسر عرفان علی

0
0

کامرس کالج نے گاندھی جینتی کے موقع پر "صاف بھارت اور سوچھ بھارت 2.0 مہم” کا انعقاد کیا
لازوال ڈیسک
جموں؍؍گورنمنٹ ایس پی ایم آر کالج آف کامرس جموں کے این ایس ایس یونٹوں نے گاندھی جینتی کے موقع پر صاف بھارت اور "سوچھ بھارت 2.0 مہم” کے تحت چلائے گئے فٹ انڈیا پلاگ میں حصہ لیا۔ یہ مہم یکم اکتوبر سے 31 اکتوبر 2022 تک چلے گی۔ ایک ماہ تک جاری رہنے والی اس مہم کے دوران ‘جن بھاگداری’ کو فروغ دینے کے لیے کئی صفائی کی سرگرمیاں منعقد کی جائیں گی، اس مہم میں کالج انتظامیہ کی طرف سے گود لیے گئے گاؤں اور کچی بستیوں کے مکینوں کو شامل کرنے کی کوشش کی جائے گی۔ اس حوالے سے آج کالج کے 30 این ایس ایس رضاکاروں نے 3 مختلف مقامات جن میں چھنی راما ملک مارکیٹ، وارڈ نمبر 65، ڈریم سٹی اور پونچھ کالونی بنتلاب جموں کا دورہ کیا تاکہ مقامی لوگوں کو صفائی مہم کے بارے میں آگاہی فراہم کی جا سکے۔ اس دوران رضاکاروں نے 17 کلو کوڑا کرکٹ اکٹھا کیا اور تقریباً 7 کلو کو منسپل ایریا میں سپرد خاک کیا کچھ طے شدہ مقامات پر ٹھکانے لگایا.اقراء لائبریری اور اسٹڈی سینٹر میں دورا بھی کیا اور وہاں مقیم طلبا کے ساتھ مل کر صفائی کر کے بہت سا غیر استعمال شدہ ساز و سامان کوڑا کرکٹ اکٹھا کیا اور مالکان کو فروخت کرنے اور اپنے گرد و نواح کے تمام مقامات کو صاف ستھرا رکھنے کی آگہی فراہم کی۔ اس موقع پر پروفیسر عرفان علی(این ایس ایس پروگرام آفیسر) نے کچی آبادیوں میں رہائش پذیر بچوں ، بزرگوں اور نوجوانوں سے گزارش کی کہ وہ گاندھی جینتی کے حوالے سے شروع کی گئی صفائی مہم میں اپنا اپنا بہتر کردار ادا کریں۔ اپنے ملک ہندوستان کو گندگی اور نا پاکی سے پاک کر کے اپنے اور اپنی آنے والی نسلوں کے لیے بہتر بنا سکیں۔ کیونکہ سب جانتے ہیں کہ اچھی اور صحت مند زندگی کے لیے صفائی بے حد لازمی ہے۔ اس موقع پر رضاکاروں کے ساتھ ساتھ عوام نے بھی بھر پور تعاون فرمایا۔ رضاکاروں کی دو ٹیموں نے ڈیپاسا اور راحیل بن ریاض کے ساتھ مل کے بڑے جوش و جذبے سے کام کیا۔ یہ تمام سرگرمیاں کالج پرنسپل ڈاکٹر سریندر کمار، کوآرڈینیٹر پروفیسر سندھیا بھردواج اور پروگرام افسران پروفیسر عرفان علی اور پروفیسر رجنی بالا کی نگرانی میں انجام دی گئی ہیں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا