اعجاز احمد خان کی صدارت میں اپنی پارٹی کا اجلاس

0
0

رام بن ضلع کمیٹی کے تنظیمی امور کا جائزہ لیا
لازوال ڈیسک
جموں؍؍اپنی پارٹی نائب صدر اور سابقہ وزیر اعجاز احمد خان نے ضلع رام بن کمیٹی کے لیڈران اور ورکروں کے ساتھ ایک جائزہ میٹنگ کی جس میں تنظیمی اور اور ضلع کی ترقی کے حوالے سے کئی اہم امور پر تفصیلی غوروخوض ہوا۔اپنے خطاب میں سابقہ وزیر نے پارٹی ورکروں پرزور دیاکہ وہ عوامی بہبود اور دیگر مسائل کو اْجاگر کریں اور اِنہیں مقررہ مدت کے اندر حل کرانے کی کوشش کریں۔ انہوں نے کہاکہ پارٹی ضلع اکائی کے ورکروں کو چاہئے کہ وہ ضلع گھر گھر مہم شروع کریں، عوام کے ساتھ قریبی رابطہ بنائے رکھیں اور اْنہیں پارٹی کی پالیسی اور ایجنڈے سے متعلق آگاہ کریں۔ انہوں نے لوگوں کے لئے اپنی پارٹی کی پالیسی اور ایجنڈے کو بھی اْجاگر کیا۔انہوں نے کہا’’اگر اپنی پارٹی جموں وکشمیر کے اندر اگلی سرکار بناتی ہے تو ہم لوگوں کے حق میں سماجی تحفظ اسکیموں کی عمل آوری کو یقینی بنائیں گے‘‘۔ اپنی پارٹی ماہانہ بیوہ پنشن بڑھا کر پانچ ہزار روپے کرے گی۔ اجولہ یوجنہ کے تحت سال میں فی کنبہ چار گیس سلنڈر مفت بھرنے کی سہولت ہوگی۔ صوبہ جموں کے اندر گرمائی ایام کے دوران 500اور سرما میں 300جبکہ کشمیر میں سرمائی ایام کے دوران 500اور موسم گر ما میں300یونٹ بجلی مفت فراہم کی جائے گی۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا