شوراتری کے موقع پر ادھمپور میں تقریب منعقد

0
0

بڑی تعداد میں شر دھالوں نے لیا حصہ
ونے شرما
ادھمپور//شوراتر ی کت موقع پر ادھمپور میں دیویکا سروس کی ٹیم اور نوجوان کمیٹی وارڈ نمبر 8 کی طرف سے بہت بڑی جھانکی کا انعقاد کیا گیا جس میں پانڈو مندر سے شروع ہوئی اور سےلے تالاب چوک چبوترہ مارکیٹ سے ہوتے ہوئے دیویکا پہنچی ۔اس موقع پر سابق ممبر اسمبلی بلونت سنگھ منکوٹیہ بنیادی طور پر موجود رہے جنہوں نے معلومات دیتے ہوئے بتایا کہ گزشتہ کئی برسوں سے ادھمپور میں سناتن دھرم کمیٹی کی طرف شوراتری کے موقع پر جھانکی نکالی جاتی تھی لیکن جب آج اخبارات میں یہ معلومات حاصل ہوئی کہ اس بار جھانکی نہیں نکالی جائے گی تو اس کو لے کر مقامی لوگوں میں کافی مایوسی اور غصہ تھا اور دیویکا سےوادل اور نوجوان کمیٹی وارڈ نہ بر 8 نے یہ فیصلہ کیا کہ اس بار بھی جھانکی نکالی جائے گی اور انہوں نے ان کا مکمل تعاون دے کر اس جھانکی کو کامیاب بنایا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا