بلاک درہال کی پنچایت نڈیاں بی کی وارڈ نمبر 1 میں بجلی کا حال کافی بے حال

0
0

بجلی کے بلب سے جگنو کی روشنی زیادہ تیز ۰متعلقہ محکمہ واہ عوامی نمائندے توجہ دیں عوام
شیراز چوہدری
راجوری ؍؍ ایک طرف سرکار اور محکمہ یہ دعوی کر رہا ہے کہ ہر کونے اور ہر جگہ تک بجلی ماہیا کروائی جا رہی ہے مگر اس کے باوجود کچھ علاقے ایسے بھی ہیں جہاں بجلی تو ہے مگر اس کی روشنی سے اجالا نہیں ہوتا اسی سلسلے میں لازوال کے ساتھ بات کرتے ہوئے بلاک درہال کی پنچایت نڈیاں بی کی وارڈ نمبر ایک کی عوام کا یہ کہنا ہے کہ صدیاں گزر گئیں مگر ہماری بجلی کا حال وہی ہے لوگوں کا یہ بھی کہنا ہے کہ سرکار کی طرف سے بجلی تو لگی ہوئی ہے مگر اس بجلی میں اتنی روشنی نہیں کی جس کی روشنی سے آدمی کھانا کھا سکے ۔لوگوں نے کہا ہم نے کہیں بار متعلقہ محکمہ گزارش کی ہے کہ یہاں بجلی کا ایک اور ٹرانسفارمر لگایا جائے تاکہ یہاں کے لوگوں کے مشکلات کا ازالہ ہو سکے مگر اس کے باوجود آج تک اس وارڈ میں ٹرانسفارمر نہیں لگایا گیا۔ عوام نے ضلعی انتظامیہ راجوری سے اپیل کی ہے کہ بلاک درہال کی پنچایت نڈیاں بی کی وارڈ نمبر ایک میں بجلی کا ٹرانسفارمر لگایا جائے تاکہ یہاں کے لوگ بھی سکون سے اس کا استعمال کر پائیں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا