جل جیون مشن کے تحت راجوری کے ٹھنڈی کسی میں واٹر سپلائی سکیم کا کام شروع۔

0
0

ڈی ڈی سی ڈونگی،بی ڈی سی پنج گرائیں، مقامی سرپنچ اور ایگزیکٹو انجینئر جل شکتی سیول کی موجودگی میں پروجیکٹ کا افتتاح کیا گیا۔

عمرارشدملک// راجوری

مرکز کی جانب سے جل شکتی مشن سکیم کو جموں کشمیر میں شروع کیا گیا جس کے چلتے ضلع راجوری کے ٹھنڈی کسی میں ہر گھر نل سے جل کی شروعات کی گئی۔ تفصیلات کے مطابق راجوری کے ٹھنڈی کسی میں جل جیون مشن سکیم کے تحت پروجیکٹ کا افتتاح ڈی ڈی سی ڈونگی چودھری خالق حسین اور بی ڈی سی پنج گرائیں میاں عمران نے کیا جبکہ مقامی سرپنچ یوگیش شرما، ایگزیکٹو انجینئر جل شکتی سیول مشتاق احمد اور دیگر مقامی معززین بھی خاص طور پر موجود تھے۔ اس موقع پر گرونڈ واٹرس کے انجینئر اور جل شکتی سیول کے انجینئرز نے پروجیکٹ کے متعلق مکمل تفصیل سے آگاہ کیا۔ وہیں ڈی ڈی سی ڈونگی چودھری خالق حسین نے ذرائع ابلاغ سے بات کرتے ہوئے کہا کہ جل جیون مشن کے تحت پہلا پروجیکٹ ٹھنڈی کسی سے شروع کیا گیا اور اس پروجیکٹ کے مکمل ہونے کے بعد ٹھنڈی کسی کے تمام علاقوں میں پانی کی کمی ختم ہوجائے گی۔ انہوں نے محکمہ جل شکتی راجوری اور گرونڈ واٹرس کے انجینئرز کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ کام میں کسی بھی طرح کا سمجھتا نہیں کیا جائے گا اور مقامی لوگوں کو بھی پورا حق ہوگا کہ وہ پروجیکٹ کے کام کو چیک کرتے رہے۔ وہیں بی ڈی سی چیئرمین پنج گرائیں میاں عمران نے بھی پروجیکٹ کے کام کی شروعات پر محکمہ کے انجینئروں اور عوام کو مبارکباد دی اور کہا پانی کی کمی کو پورا کرنے کے لئے حکومت نے بہترین اسکیم کا آغاز کیا ہے۔ اس موقع پر مقامی سرپنچ یوگیش شرما نے بھی کہا کہ پانی کی کمی ہمیشہ اس پورے علاقے میں رہی ہے لیکن آج اس پروجیکٹ کی شروعات ہوئی ہے جس سے پانی کی کمی ختم ہوجائے گی۔ انہوں نے کہا کہ محکمہ کے انجینئرز نے ٹھنڈی کسی کے علاقے کو ترجیح دی ہے جس کے لئے میں یہاں کے لوگوں کی طرف سے محکمہ کا شکرگزار ہوں۔ ایگزیکٹو انجینئر سیول مشتاق احمد نے پورے پروجیکٹ پر تفصیلی بات کرتے ہوئے بتایا کہ اس پروجیکٹ کی کْل لاگت 7.50 کروڑ ہے جس سے ٹھنڈی کسی کسی کے تمام دیہاتوں کو گھر گھر پانی فراہم ہوگا اور علاقے کی پانی کی پریشانی ہمیشہ کے لئے ختم ہوجائے گی۔ مقامی لوگوں نے بھی محکمہ کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ 40 سال سے پانی کے لئے ترس رہے تھے لیکن آج حکومت کی جانب سے جل جیون مشن کے تحت پروجیکٹ کی شروعات ہوئی ہے اور ہمیں اْمید ہے کہ جلد ہی اب ہمارے گھر میں پانی کی سپلائی کو یقینی بنایا جائے گا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا