جنگلی حیات کے تحفظ اور اس کی اہمیت کے حوالے سے آگاہی پیدا کی جا سکے
منظور سمسھال
ڈوڈہ ؍؍ گورنمنٹ ڈگری کالج ڈوڈہ نے پرنسپل ڈاکٹر عطر سنگھ کوتوال اور ایچ او ڈی زولوجی ڈاکٹر اعجاز احمد وانی اور فیکلٹی آف زولوجی پروفیسر امتیاز احمد اور ڈاکٹر منیش کمار کی سرپرستی میں وائلڈ لائف ہفتہ 2022 کا آغاز دستخطی مہم کے ذریعے کیا۔ یہ ہفتہ ہر سال 2 اکتوبر سے 8 اکتوبر تک منایا جاتا ہے تاکہ جنگلی حیات کے تحفظ اور اس کی اہمیت کے حوالے سے آگاہی پیدا کی جا سکے۔ افتتاحی دن کے مہمان خصوصی چناب ڈویڑن کشتواڑ کے جنگلی حیات کے وارڈن جناب مجید بشیر منٹو تھے۔ محکمہ اس ہفتے کے دوران مضمون نویسی، مصوری، معدومی کے خطرے سے دوچار نسلوں کی کلے ماڈلنگ اور سمپوزیم کی صورت میں سلسلہ وار تقریبات کا انعقاد کرنے جا رہا ہے .یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ اس تقریب کو محکمہ جنگلی حیات کے تحفظ چناب ڈویژن کشتواڑ نے سپانسر کیا ہے .دوسرے دستخطی مہم میں حصہ لینے والے فیکلٹی ممبران میں پروفیسر کے کے منہاس، ڈاکٹر عنایت اللہ، ڈاکٹر جگ موہن، ڈاکٹر تاثیر شریف، ڈاکٹر محمد اسلم، ڈاکٹر سروجیت سنگھ، پروفیسر سید کاظم، ڈی مسعود ایوب، ڈاکٹر منیش کمار، دیگر اور طلباء کی بڑی تعدادنے شرکت کی۔