دارالعلوم رضائے مصطفی اعلیٰ پیر راجپورہ منڈی و

0
0

دارالعلوم ضیاء الاسلام لورن وجامعہ الغوثیہ تعلیم القرآن ساتھرہ میں ششماہی امتحان
ریاض ملک
منڈی؍؍منڈی رضائے مصطفے اعلی پیر منڈی دارالعلوم ضیاالاسلام لورن اور جامعہ الغوثہ ساتھرہ میں یکم ربیع الاول 1444ہجری مطابق 28/9/2022 سے ہی ششماہی امتحان جاری ہیں۔ آج مختلف مضامین کے مختلف پرچے دے رہیں اور اپنی اپنی قسمت آزما رہے ہیں۔ اس وقت تقریباً 70طلبہ امدادی اور غیر امدادی 100سیزائد زیر تعلیم ہیں لہٰذا ادارہ کے جو معاونین ہیں۔ ان کے لئے خصوصی دعاؤں کا اہتمام کیا جاتا ہے۔ اور ساتھ ہی یہاں کا تعلیمی ماحول اور ادارہ ھذا کی دلکش عمارت سبھی کو دعوت نظارہ دے رہی ہے۔ اس وقت ادارہ ھذا کے مختلف شعبہ جات ہیں ادارے کا مقصد دین کی تبلیغ واشاعت ہے یہ صرف اہل مخیر حضرات کے تعاون سے ہی آگے بڑھ رہا ہے میں اہل ثروت حضرات سے گزارش کروں گا وہ ادارے میں آکر یہاں کا کاز ملاحظہ فرمائیں۔ اور ادراے کو ہر وقت اپنے تعاون میں یاد رکھیں۔ تحصیل منڈی کے اسلامی ادارے جو باقی اداروں سے منفرد ہیں نصاب کے اعتبار سے ہو یا تبلیغ کے اعتبار سے تنظیم علماء اہلسنت تحصیل منڈی کے قائیدین بحسن و خوبی اپنی ذمداری نبھا رہے ہیں اللہ پاک قاعدین کی عمروں میں برکت عطا فرمائے اور مدارس اسلامیہ کو روز افزوں عروج و ارتقاء عطا فرمائے۔دارالعلوم رضائے مصطفی اعلیٰ پیر راجپورہ منڈی دارالعلوم ضیاء الاسلام بس اسٹینڈ لورن الجامعہ الغوثیہ تعلیم القرآن ساتھرہ نوٹ۔ سبھی اداروں میں اس وقت 200سے زائد امدادی طلبہ زیر تعلیم ہیں اور مکاتب میں تقریباً1500طلبہ قرآن کی تعلیم حاصل کر رہے ہیں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا