سماج کے کمزور طبقہ جات کی بہتری کیلئے اْن کی خدمات ناقابل ِ فراموش
لازوال ڈیسک
سرینگر؍؍اپنی پارٹی صدر سعید محمد الطاف بخاری نے خطہ پیر پنجال کی مقبول ترین اور قد آور سیاسی شخصیت چودھری محمد حسین صاحب کو اْن کی 20ویں برسی پر اندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا ہے۔یہاں جاری ایک پریس بیان میں الطاف بخاری نے سماج کے لئے چودھری محمد حسین کی خدمات کو یاد کرتے ہوئے کہاکہ انہوں نے یکساں تعلیم کے مواقعے فراہم کر کے بلا امتیاز سماج کے کمزور طبقہ کی بہتری کیلئے کام کیا۔قبائلی طبقہ کے حقوق اور راجوری پونچھ اضلاع کے سبھی کمزور طبقہ جات کی بہتری کے لئے اْن کی خدمات ناقابل ِ فراموش ہیں جنہیں نظر انداز نہیں کیاجاسکتا۔اْن کا کام آنے والی نسلوں کو متاثر کرتا رہے گا اور ضرورتمند وغریب لوگوں کی بہبودی کے لئے اْن کی مخلصانہ کوششوں کو ہمیشہ یاد رکھاجائے گا۔ دریں اثناء اپنی پارٹی کے دیگر لیڈران نے بھی چودھری محمد حسین کو شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کرتے ہئے اْن کے ایصال ِ ثواب کے لئے دْعا کی ہے۔