شوراتری کے موقع پر سمویدان کی جانب سے لنگر کا اہتمام

0
0

شوراتری کا تہوار ہمیں درس دیتا ہے کہ گناہوں سے کس طرح چھٹکارا پانا ہے:ست شرما
لازوال ڈیسک
جموںمہاشوراتری کے تہوار کے موقع پر چیئرمین سمویدان سوسائٹی کیشو چوپڑہ کی جانب سے تالاب تلو میں لنگر کا اہتمام کیا گیا ۔اس موقع پر سابق وزیر ست شرما، ایس ایس پی (ایس او جی) سنجیو مہتا ،ڈی وائی ایس پی ہیڈ کوارٹر شیمانبی و دیگران موجود تھے۔وہیں ست شرما نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ شوراتری ایک ایسا تہوار ہے جو ہمیں درس دیتا ہے کہ گناہوں سے کس طرح چھٹکارا پانا ہے اور ایک اچھی زندگی کیسے گزارنی ہے۔اس موقع پر سندیپ مہتا ، شیما نبی نے بھی عوام کو مبارکبادی پیش کی ۔وہیں کیشو چوپڑہ نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایسے تہوار ہمیں آپس میں ملنے کو موقع فراہم کرتے ہیں ۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا