منڈی کے دو ددراز علاقاجات سے معززین کی شرکت
ریاض ملک
منڈی//حق انصاف کونسل کی طرف سے تحصیل منڈی میں یوا پنچائیت کا انعقاد کیا۔اس موقع پر زیشان سید مہمان خصوصی کے طور پر تقریب میں شامل ہوئے۔اس موقع پر مہمان خصوصی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ خطہ پیر پنجال اخوت و بھائی چارگی کا مرکز ہے۔ہم ملکی سطح پر جب بھی امن کی بات کرتے ہیں تو اس خطہ کے لوگوں کا نام سرِ فہرست آتا ہے۔اس دوران انہوں نے سرحدی کشیدگی کو زیر بحث لاتے ہوئے کہا کہ سیاسی جماعتیں اپنے ووٹ کی خاطر اس سرحدی کشیدگی کا استعمال کررہے ہیں جو قابل مذمت ہے۔انہوں نے کہا کہ مرکزی سرکار سرحد پر مقیم لوگوں کو تحفظ فراہم کرنے میں ناکام ہوچکی ہے۔جس کا نقصان راجوری و پونچھ کے لوگوں کو گزشتہ ستر سالوں سے اٹھانا پڑ رہا ہے۔ہم نے ان دونوں اضلاع میں کئی قیمتی جانوں کو قربان ہوتے دیکھا لیکن جب بھی کشیدہ صورتحال کا خاتمہ کرنے اور امن کی بات کرنے کا وقت آیا تو سیاسی لوگوں نے اپنے ووٹ کی خاطر غریب لوگوں کی لاشوں پر سیاست کرکے کرسی حاصل کرنے کی کوشش کی۔اگرچہ مرکزی سرکار کی طرف سے یہ دعوی کیا گیا تھا کہ سرحد پر رہنے والے لوگوں کو بنکر فراہم کئے جائیں گے۔لیکن زمینی سطح پر کچھ بھی نظر نہیں آرہا ہے۔زیشان نے مزید کہا کہ ہند و پاک حکومتیں کبھی میں مسئلہ کشمیر کو حل کرنے میں سنجیدہ نظر نہیں آئے۔انہوں نے سیول سوسائٹی سے اپیل کی کہ وہ ان مشکل اوقات میں سرحد پر مقیم لوگوں کی امداد کے لئے آگے آئیں۔انہوں نے کہا کہ خطہ پیر پنجال میں ترقیاتی کاموں کو نظر انداز کیا گیا ہے۔انڈسٹری و دوسر شعبہ جات نہ ہونے کی وجہ سے ہزاروں پڑھے لکھے نوجوان بے روزگار بیٹھے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہم نے ہیلپ لائین نمبر 8492093931 شروع کیا ہے۔اگر کسی بھی شخص کو کسی قسم کی پریشانی لاحق ہورہی ہے تو وہ اس نمبر پر رابطہ قائم کرسکتا ہے۔اس موقع پر تنویر احمد آرگنائیزر نے نوجوانوں سے اپیل کی کہ وہ حق انصاف کونسل کا حصہ بنیں۔محمد معین ضلع صدر نے تمام شارکین کا شکریہ ادا کیا۔اس موقع پر راجا اقبال ،مشتاق احمد،دانش پٹھان،وسیم قریشی کے علاوہ کثیر تعداد میں نوجوان موجود تھے۔