دنیا کے 10 طاقت ور ترین ممالک کی فہرست جاری،امریکا پہلے،روس کا دوسرانمبر

0
0

ےوین این
واشنگٹن// امریکی اخبار نے سال 2019 کے لیے دنیا کے 10 طاقت ور ترین ممالک کی فہرست جاری کی ہے۔ فہرست میں امریکا کا پہلا اور جنوبی کوریا کا دسواں نمبر ہے۔دنیا بھر میں 80 ممالک میں ہونے والے سروے میں 20 ہزار افراد کی رائے معلوم کی گئی۔اخبار نے اپنے تجزیے کے سلسلے میں فہرست میں شامل ہر ملک کے سیاسی اور مالیاتی نفوذ پر اعتماد کیا ، علاوہ ازیں ہر ملک کے بین الاقوامی اتحاد، عسکری قوت اور بین الاقوامی امور کے حوالے سے انتظامی حکمت عملی کو بھی مد نظر رکھا گیا ہے۔یہ فہرست امریکی اخبار نے پینسلوینیایونیورسٹی کے تعاون سے تیار کی ۔ اس دوران دنیا بھر میں 80 ممالک میں ہونے والے سروے میں 20 ہزار افراد کی رائے معلوم کی گئی۔فہرست کے مطابق دنیا کے 10 طاقت ور ترین ملک جنوبی کوریا ہے ،سال 2018 کی فہرست میں جنوبی کوریا 11 ویں پوزیشن پر تھا۔ برآمدات کے لحاظ سے یہ دنیا کا ساتواں بڑا ملک ہے اور طاقت کے لحاظ سے اس کی معیشت دنیا میں 11 ویں نمبر پر ہے۔ جنوبی کوریاجی ٹوئینٹی اور تجارت کی عالمی تنظیم (ڈبلیو ٹی او) سمیت کئی بین الاقوامی گروپوں کا رکن ہے۔سعودی عرب کو مشرق وسطی کا عظیم الجثہ وجود قرار دیا گیا ہے۔ سعودی عرب پٹرول کے بہت بڑے ذخائر رکھتا ہے اور دنیا کے کئی ممالک کو برآمد کرتا ہے۔ علاوہ ازیں سال بھر کروڑوں مسلمان یہاں مکہ مکرمہ کی زیارت کے واسطے آتے ہیں۔امریکی اخبار کے مطابق آٹھویں نمبر پر براجمان اسرائیل دنیا کی طاقت ور ترین معیشتوں میں سے ایک ہے۔ساتوں نمبرپر جاپان ہے،اس کا شمار ٹکنالوجی اور تعلیم کے میدان میں دنیا میں سب سے زیادہ برتری رکھنے والے ممالک میں ہوتا ہے۔ جاپان دنیا کی تیسری طاقت ور ترین معیشت رکھتا ہے۔چھٹے نمبر پر انتہائی ترقی یافتہ یہ ملک دیاست، سائنس، معیشت اور تہذیب کے میدان میں بین الاقوامی اثر ونفوذ کا حامل ہے۔ فرانس کی معیشت دنیا کی طاقت ور ترین معیشتوں میں سے ہے۔پانچویں نمبرپربرطانیہ معیشت، سیاست، سائنس اور تہذیب کے میدان میں بڑے پیمانے پر اثر و نفوذ رکھتا ہے۔ اس کا دارالحکومت لندن ا±ن شہروں میں سے ہے جہاں دنیا بھر سے سب سے زیادہ سیاح آتے ہیں۔چوتھے نمبر پرجرمنی یورپی یونین کے ممالک میں آبادی کی سب سے زیادہ کثافت کا حامل ملک ہے۔ یہ دنیا کی ماہر ترین ورک فورس رکھتا ہے۔ یورپی یونین کے علاوہ متعدد بین الاقوامی تنظیموں میں جرمنی کو امتیازی حیثیت حاصل ہے۔تیسرے نمبرپرچین ہے،چین آبادی کی کثافت کے لحاظ سے دنیا میں پہلے نمبر پر ہے۔ وہ دنیا کی دوسری بڑی معیشت رکھتا ہے۔دوسرے نمبرپر روس ہے،روسرقبے کے لحاظ سے دنیا کا سب سے بڑا ملک روس کئی ممالک کے ساتھ مشترکہ سرحدیں رکھتا ہے۔ اس کی اقتصادی طاقت پٹرول اور کوئلے کے ذخائر ہیں۔ روس ایک بڑی عسکری طاقت ہے۔جبکہ پہلے نمبرپر امریکا ہے،امریکا دنیا کی سب سے بڑی اقتصادی اور عسکری طاقت ہے۔ کتابوں، فلموں، موسیقی اور ٹیلی وڑن کے ذریعے امریکا کی تہذیب دنیا پر واضح طور پر اثر انداز ہے۔

 

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا