کوٹہ سوہیاں میں زیر تعمیر پل گزشتہ کئی سالوں سے تشنہ تکمیل

0
0

مقامی عوام کو پریشانیوں کا سامنا ، انتظامیہ سے جواب مانگا
اعجاز کوہلی
مینڈھر //آج سے قریب پانچ سال پہلے کوٹہ سوہیاں علاقہ کو جوڑنے کہ لئے ایک پل کا سنگ بنیاد رکھا گیا، علاقہ کہ لوگوں کو لگا کہ اب جلد یہ پل تیار ہو جانے سے اس علاقہ کی پریشانی حل ہو جائی گی، لیکن پانچ سال گزر جانے کہ بعد بھی ان کی یہ اُمید محض ایک امید ہی رہی اور پل کا کام شروع کرتے ہی نہ جانے کس بنیاد پر روک دیا گیا۔نمائندہ سے بات کرتے ہوے مقامی رمضان نے کہا کہ لگ بھگ پانچ سال پہلے اس پل کو بنانے کیلئے محکمہ نے یہاں سنگ بنیاد د رکھا اور پل کہ پیلر کے لئے ایک بڑا گھڈا بنایا جو گھڈا آج بھی موجودہ ہے اس گھڈا کی وجہ سے اور خطرہ لاحق ہے کہیں اس میں بچے ،مال مویشی بھی حادثہ کا شکار ہو سکتا ہے۔ رمضان کہ مطابق ہر روز یہاں سے گزرنے والے اسکولی بچے و عام لوگ دریا کہ ایک کنارے اپنے جوتے اتار کر دریا پار کرنے پر مجبور ہیں لیکن افسوس کہ یہاں کی انتظامیہ و متعلقہ محکمہ اس طرف توجہ نہیں دیتا جس سے یہاں کہ لوگوں کی اس بڑی پریشانی کا ازالہ ہو سکے ،انہوں نے مانگ کرتے ہوے کہا کہ ہم ڈی سی پونچھ سے اس بات کا جواب چاہتے ہیں کہ اس پل کو تیار کرنے میں کتنا وقت اور لگے گا اور جو کام شروع ہونے کہ بعد بند ہو گیا اس کی خاص وجہ کیا ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا