’خارجہ پالیسی ناکام ‘,اوآئی سی میں مودی کی حکمت عملی ناکام :کانگریس

0
0

یواین آئی

نئی دہلیاسلامی ملکوں کی تنظیم ‘تنظیم تعاون اسلامی(او آئی سی)’میں کشمیر کے سلسلے میں منظور ہوئی تجویز پر کانگریس نے مرکزی حکومت کی سخت مذمت کرتے ہوئے اتوار کو کہا ہے کہ وزیراعظم نریندر مودی کی خارجہ پالیسی ناکام ہوگئی ہے اور اس مسئلے پر انہیں جواب دینا چاہئے ۔کانگریس کے ترجمان منیش تیواری نے یہاں پارٹی ہیڈکوارٹر میں ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ ہندوستان گزشتہ کئی دہائیوں سے او آئی سی کو نظر انداز کرتا رہا ہے لیکن مسٹر مودی کی خارجہ پالیسی نے اسے اور اس کے بیانوں کو تصدیق فراہم کردی ہے ۔بدلے میں ہندوستان کو ایسا ‘نام ’ملا ہے جس کی جتنی مذمت کی جائے اتنی کم ہے ۔مسٹر تیواری نے کہا کہ قومی جمہوری اتحاد حکومت او آئی سی میں حصہ لینے کو اپنی بڑی کامیابی قرار دے رہی ہے حقیقت میں اس نے کانفرنس میں قومی مفادات کو قربان کردیا ہے ۔اس سے پہلے کانگریس کے میڈیا انچارج رندیپ سنگھ سرجے والا نے کہا کہ سفارتی جیت سفارتی ہار میں بدل گئی ہے ۔انہوں نے سوال کیا کہ کیا وزیراعظم نے وزیر خارجہ کو او آئی سی میں ہندوستان کے خلاف اسی طرح کے ناقابل قبول الزام کے لئے بھیجا تھا۔وزیراعظم کو اس پر ملک کو جواب دینا چاہئے ۔خبروں کے مطابق او آئی سی میں کشمیر میں انسانی حقوق کی مبینہ خلاف ورزی پر تجویز پاس کی گئی ہے ۔اسے ہندوستان نے خارج کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ ہمارا کا اندرونی معاملہ ہے ۔مسٹر تیواری نے ایک سوال کے جواب میں کہا ہے کہ کشمیر میں حالات مسلسل خراب ہورہے ہیں۔گزشتہ دو سال سے اننت ناگ پارلیمانی حلقے کا ضمنی انتخاب نہیں کرایا جاسکا ہے ۔دہشت گردی کے خلاف پاکستان میں کی گئی فضائیہ کی کارروائی سے متعلق ایک سوال کے جواب میں کانگریس لیڈر نے کہا کہ حکومت کے بیان اس سلسلے میں شبہ کو ہوا دے رہے ہیں۔حالانکہ انہوں نے کہا کہ کانگریس نے کبھی بھی اس سلسلے میں حکومت سے ثبوت کا مطالبہ نہیں کیا ہے لیکن صورت حال واضح ہونی چاہئے ۔انہوں نے کہا کہ مسٹر مودی نے کہا ہے کہ اگر ملک کے پاس رافیل ہوتا تو صورت حال کچھ اور ہوتی۔اس کا کیا مطلب ہے ۔حکومت کو امید کے مطابق نتائج حاصل نہیں ہوئے ہیں۔انہوں نے دہرایا کہ مودی حکومت قومی سلامتی کے معاملوں میں ناکام رہی ہے ۔جس کی وجہ سے یک کے بعد دیگرے دہشت گردانہ حملے ہوتے رہے ہیں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا