نگروٹہ میں کالج کھلنے پر گورنر انتظامیہ کا شکریہ

0
0

لوگوں کی دیرنہ مانگ تھی کہ اس علاقے میں ڈگری کالج کھولا جائے: شوکت چوہدری
لازوال ڈیسک
جموں// جموں وکشمیر صاف ستھرا موﺅمنٹ کے ریاستی صدر نے اسمبلی حلقے نگروٹہ میں ڈگری کالج کھولے جانے پر گورنر ستہ پال ملک اور ان کی انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا ۔ انہوں نے پریس میں جاری اپنے ایک بیان میںکہا کہ حلقے کے لوگوں کی دیرنہ مانگ تھی کہ اس علاقے میں ایک ڈگری کالج کھولا جائے ،انہوں نے کہا کہ اس کالج کے کھولے جانے میں سابقہ ایم ایل اے دویندر سنگھ رانا کی ذاتی کاوشیں شامل ہیں ،انہوں نے نگروٹا میں کالج کھلوانے میں اہم رول ادا کیا ہے۔ جس کے لئے علاقے کے لوگ ان کو بھی مبارکباد دیتے ہیں۔ نگروٹا میں کالج کھل جانے پر تمام انتظامیہ جن میں سورتہ چوہان آئی ایس کمشنر سیکریٹری برائے اعلی تعلیم رمیش کمار ڈپٹی کمیشنر ، چیف انجینئر پی ڈبلیو ڈی پرنسپل گورنمنٹ وومن کالج اوریگر حضرات کا شکریہ ادا کیا ۔اس کے علاوہ نگروٹا کے معزز شخصیات جن میں ڈاکٹر محمد سلیم، رحمت علی، سرپنچ سابقہ ایم این اے جناب محمد حسین عرف سربجیت سنگھ سکندر کمار سابقہ سرپنچ نسیم اختر صد، محمد جاوید ،ڈاکٹر محمد مجید، عرفان عارف ،نورمحمد پنج گرائیں کے علاوہ اور بھی کی شخصیت موقع پر موجود تھیں۔

 

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا