نوجوانوں کی آواز اگر کوئی بلند کر سکتا ہے تو وہ صرف پینتھرس پارٹی ہے: منکوٹیہ

0
0

ادھمپور میں پینتھرس پارٹی کی جانب سے یوتھ کانفرنس کا اہتمام
ونے شرما
ادھمپور//پینتھرز پارٹی کی طرف سے ادھمپور میں ایک نوجوان کانفرنس کا انعقاد عمل میں لایا گیا، جس میں بڑی تعداد میں و نوجوانوں نے شرکت کی اور بہت سے نوجوانوں نے پارٹی کی پالیسیوں کو سمجھتے ہوئے پینتھرز پارٹی کا دامن بھی تھاما،وہیں اس موقع پر پینتھرس پارٹی کے ریاستی صدر اور سابق ممبر اسمبلی بلونت سنگھ منکوٹیہ بھی بنیادی طور پر موجود رہے ۔کانفرنس کی صدارت کر رہے ضلع نوجوان سردار جگدےو سنگھ جگا نے منکوٹیہ کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ پینتھرز پارٹی کی طرف سے چلائی گئی مہم کو لے کر نوجوانوں کا رجحان پارٹی کی طرف تیزی سے بڑھ رہا ہے اور آنے والے انتخابات میں نوجوان بڑھ چڑھ کر پارٹی کی حمایت کریں گے ۔ جگا نے کہا کہ نشے کے خلاف اگر کسی پارٹی نے بات کی ہے تو وہ صرف پینتھرز پارٹی ہے جس کو لے کر بڑی تعداد میں نوجوان پارٹی میں شامل ہو رہے ہیں۔اس موقع پر پینتھرز پارٹی کے ریاستی صدر اور سابق ممبر اسمبلی بلونت سنگھ منکوٹیہ نے تمام نوجوانوں کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ نوجوانوں کی آواز اگر کوئی بلند کر سکتا ہے تو وہ صرف پینتھرز پارٹی ہے جو شروع سے ہی نوجوانوں کے ساتھ ہو رہے امتیازی سلوک کے خلاف چٹان بن کر کھڑی ہے جس میں انہوں نے کہا کہ گزشتہ کئی سالوں سے ہو رہا جموں کے نوجوانوں کے ساتھ امتیازی سلوک سامنے نظر آتا ہے جس میں ملازمتوں کی حصہ داری کی بات ہو یا دیگر کسی مسئلے کی ہمیشہ جموں کے نوجوانوں کے ساتھ امتیازی سلوک ہوتا ہوا آ رہا ہے ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ ریاست میں اگتا نشہ بھی ایک تشویش ہے اور اس کے لئے ہی پینتھرز پارٹی گزشتہ کئی مہینوں سے بیداری مہم ٹیکس انتظامیہ پر دباو¿ بنا رہی ہے کہ نشہ اسمگلنگ کو شہر میں پورے طریقے سے بند کیا جائے کیونکہ آئے دن اس سے ہماری نوجوان موت کا شکار ہوتے ہیں۔منکوٹیہ نے کہا کہ نوجوانوں کا جوش دیکھ کر پارٹی کو اور مضبوطی ملے گی اور آنے والے دنوں میں وہ ان کی توقعات پر پوری طریقے سے کھرا اترنے کی کوشش کریں گے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا