ےو اےن اےن
سہارنپو ر یوگی سرکار نے اپنے دور اقتدار میں بجلی چوری ، نئے بجلی کنیکشن اور بقایابلوں کی ریکوری میں جو کارکردگی کا مظاہرہ کیاہے وہ ہر زاوئے سے ایک زبردست عملی قدم مانا جارہاہے جو ریکوری اور بجلی کنیکشن جاری کرانے کی پالیسی دیگر سرکاریں ۰۷ سالوں میں نہ ہی کرسکی ہیں وہ کام یوگی سرکار کے افسران اور اسٹاف نے اٹھارہ ماہ میں کر دکھایا یہ سلسلہ آمد بڑھانے اور گھر گھر بجلی پہنچانے کے مقصد سے ابھی بھی لگاتار جاری ہے کل اتر پردیش میں اب بجلی کا خسارہ ( چوری رکجانیکے بعد) صرف ۰۲ فیصد رہگیاہے بجلی چوری کیخلاف سخت اقدام اٹھاکر اربوں کی جرمانہ رقم سرکاری خزانہ میںآسانی کیساتھ جمع کرائی جاچکی ہے ہر بجلی چوری روکنے، نئے کنیکشن دئے جانے لائن انکوائری اور گراہک سروے کا کام بہتر طور سے جاری ہے کل تک کمزور محکمہ آج ریاست کا سب سے مظبوط محکمہ بن گیاہے نئے نئے ترقیاتی کام پاور کارپوریشن نے شروع کرا دئے ہیں جنکا فائدہ صارفین، بجلی ملازمین کے ساتھ ساتھ پاور کارپوریشن اتر پردیش کو بھی حاصل ہوسکیگ سرکار کے سینئر افسر آشوتوش نرنجن کا کہنا ہیکہ جلد ہی آن ڈمانڈ کنیکشن دستیاب ہونگے ساتھ ہی ساتھ اپریل ماہ سے یوپی میں زیادہ تر اضلاع میں ۴۲ گھنٹہ بجلی سپلائی جاری رہیگی ! ۔ ویسٹرن پاور کارپوریشن کے ایم ڈی آشوتوش نرنجن سینئر آئی اے ایس نے کل بجلی صارفین اور ٹھیکہ پر کام کرنے والے اپنے ملازمین کی بہتر سہولیات کی بابت ہمکو کو یہ بتایاکہ سرکار اپنے ملازمین اور گراہکوں کی بہتر خدمات کیلئے سنجیدگی کے ساتھ عملی کام انجام دے رہی ہے ایم ڈی اے نرنجن نے بتایا ہیکہ سرکار نے ریاستکے سبھی اضلاع میںمتعلق بجلی گھروں میں ٹھیکہ پر کام کرنیوالے ہزاروں ملازمین کو سہولیات اور تحفظ مہیا کرانیکا عمدہ قدم اٹھایاہے جہاں اس پورٹل سے کانٹریکٹ ملازمین کو فیض ہوگا وہیں بجلی صارفین کو بھی کافی آسانی ہوگی شکایات کا ازالہ موقع پر ہی ممکن ہوگا!پی وی وی این ایل کے ایم ڈی آشوتوش نرنجن نے بتایا ہے کہ سوبھاگیہ شالی پلان کے تحت۹۱ ماہ کے درمیان ۴۱، اضلاع کے ۶۵، لاکھ لوگوں کو مانگ کے مطابق نئے بجلی کنیکشن جاری کئے ہیں جو ۰۷ سالوں میں ہونیوالا سب سے بڑا کام ہے! ایم ڈی نے کہاکہ صارفین کی بھیڑ کے مد نظر سبھی ویسٹ یوپی کے ۴۱، اضلاع میں صارفین کو بجلی بل جمع کرانے کیلئے مزید کلیکشن سینٹر کھولے جا رہے ہیں تاکہ بھاری بھیڑ کو بھی کم کیا جاسکے علاوہ ازیں صارفین کی سہولیات کے لئے ہی شکایتی سیل کو بھی سرگرم کیا گیاہے سرکار کی حسب منشاءایک ہی میز پر شکایات کا ازالہ ممکن کیا جارہاہے تاکہ بجلی صارفین پیش آنیوالی پریشانیوں سے محفوظ رہ سکیں! ویسٹ اترپردیش پاورکارپوریشن کا ہیڈ آفس میرٹھ میں ان دنوں کافی سرگرم ہے ۴۱، اضلاع پر مشتمل پی وی وی این ایل کے قابل ایم ڈی آشوتوش نرنجن سینئر آئی اے ایس ہیں آپنے چارج لینے کے بعد سے ہی ۴۱، اضلاع پر مشتمل پی وی وی این ایل کو پوری ریاست میں ہر سطح پر اول مقام پر لا کھڑا کیاہے، ہمارے چیف منسٹر یوگی آدتیہ ناتھ بھی دو مرتبہ میرٹھ آکر ویسٹ یوپی پاور کارپوریشن کی کارکردگی کی سراہنا کر چکے ہیں! ویسٹ اتر پردیش میں۴۱، اضلاع پر مشتمل پی وی وی این ایل کے ایم ڈی آشوتوش نرنجن سینئر آئی اے ایس کی محنت سے آج سبھی اضلاع میں غریب گھرانوں کو مانگ کے مطابق سوبھاگیہ شالی پلان کے تحت سوفیصد کنیکشن جاری کئے جا چکے ہیں سہارنپور کے علاوہ دیگر کتنے ہی اضلاع میں ایکسٹرا بل ڈپازٹ سینٹر بھی گراہکوں کی سہولیت کے لئے کھولے گئے ہیں اسکے علاوہ سبھی چودہ اضلاع کو ہیڈ کواٹر سے منسلک کرکے عوامی شکایات کا ازالہ سہل اور جلد کئے جانے کے بہترین انتظامات بھی کئے جا چکے ہیں!