مینڈھر میں ایک بیوہ خاتون کا گھر بارشوں کی وجہ سے زمیں بوس

0
0

بیوہ بے سہارا ، انتظامیہ سے معاوضہ کی درخواست
ناظم علی خان
مینڈھر //مینڈھر کے ڈھرانہ علاقہ میں فرزند بی بیوہ محمد رفیق کا گھر بارشوں کی زد میں آ کر گر گیا ہے البتہ کوئی جانی نقصان نہیں ہو سکا ۔علاقہ کے ممبر پنچائت محمد اقبال کا کہنا ہے کہ یہ غریب عورت تھی جس کا لاکھوں روپے کا سامان مکان کے اندر دب گیا البتہ دن ہونے کی وجہ سے کوئی جانی نقصان نہیں ہو پایا۔ان کا کہنا تھا کہ بڑی تعداد میں لوگوں کے مکان فائرنگ اور گولہ باری کی زد میں آگئے لیکن اس غریب عورت کا مکان بارش کی زد میں آ کر گر گیا جس کو فوری طور انتظامیہ معاوضہ دے تاکہ وہ اپنا مکان دوبارہ رہنے کیلئے بنا سکے ورنہ اس غریب عورت کا کوئی بھی سہارا نہیں ہے ۔انھوں نے ضلع ترقیاتی کمشنر پونچھ سے اپیل کی ہے کہ فوری طور اس غریب عورت کو رہنے کیلئے محکمہ دیہی ترقی کے آفیسران سے بات کرکے مکان بنوا کر دیا جائے تاکہ وہ اپنے بال بچوں کے رہنے کیلئے مکان دوبارہ کھڑا کر سکے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا