ریاض ملک
منڈی//رہبر تعلیم اساتذہ ذون ساتھرہ نے ریاستی گورنر اور چیف ایجوکیشن آفیسر پونچھ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے رہبر تعلیم اساتذہ کی تنخواہوں کا مسلہ گزشتہ کئی سال سے الجھا ہوا تھا اس سلسلے میں کچھ عرصہ پہلے ریاستی انتظامیہ نے ایک حکم نامہ جاری کیا جس میں ایس ایس اے کے تحت تمام رہبر تعلیم اساتذہ کی تنخواہوں کو ریاستی بجٹ سے ادا کرنے کا فیصلہ لیا گیا اسی سلسلے میں چیف ایجوکیشن آفیسر پونچھ نے ذون ساتھرہ کے 91اساتذہ میں آرڈر تقسیم کیے جس کی وجہ سے اساتذہ میں خوشی کا ماحول ہے ۔انہوں نے زونل ایجوکیشن آفیسر اور سی ای او آفس کے تمام ملازمین اورزون آفس کے ملازمین کا بھی شکریہ ادا کیا جن کی کاوشوں اور ایمانداری کی وجہ سے اساتذہ کو تھوڑے سے وقت میں گریڈ ٹیچرز کے آرڈر دئے گئے۔ اس موقع پررہبر تعلیم ٹیچرز فورم کے زون صدر سید نیاز کرمانی نے جہاں چیف ایجوکیشن آفیسر پونچھ کا شکریہ ادا کیا وہیں پر ریاستی سرکار اوربالخصوص ریاستی گورنر ستیہ پال ملک کو بھی مبارکباد دی جنہوں نی ذاتی مداخلت کر کے اساتذہ کے دیرینہ مسائل کا مستقل حل کیا ۔