سرنکوٹ کے سیلاں میں ٹپر حادثے کا شکار،دو زخمی

0
0

افتخار جعفری/آکاش ملک
سر نکوٹ //ضلع پونچھ کی تحصیل سرنکوٹ کے سیلاں کے مقام پر ایک سڑک حادثے میں ڈرائیور سمیت دو افراد زخمی ہو گئے۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز چار بجے کے قریب ایک ٹپر ،بغیر رجسٹریشن نمبر سیلاں کے مقام پر گہری کھائی میں جاگراجس میں ڈرائیور شہناز احمد ولد محمد بشیر ساکنہ ماڑا اور محمد فاروق ولد عبدالغنی ساکنہ سیالاں زخمی ہو گئے۔حادثے کے فورا بعد مقامی لوگ جائے حادثہ پر پہنچے اور زخمیوں کو فوری طور پر سب ضلع ہسپتال سرنکوٹ پہنچایا جہاں دونوں کی حالت خطرے سے باہر بتائی جا رہی ہے۔اس ضمن میں پولیس چوکی بہرام گلہ نے ابتدائی تحقیقات میں مصروف ہے وہیںسرنکوٹ پولیس ذرائع سے ملی جانکاری کے مطابق دونوں زخمی خطرے سے باہر ہیں تاہم گاڑی کو کافی نقصان پہنچا ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا