کانگریس ریاستی صدر غلام احمد میر کا مینڈھر دورہ

0
0

فائرنگ میں جاں بحق ہوئی خاتون کے لواحقین سے اظہار تعزیت
ناظم علی خان
مینڈھر//سر حدی علا قہ میں فائرنگ اور گولہ باری کے نقصانات کا جائزہ لینے کےلئے کانگریس کے ریاستی صدر غلام احمد میر نے مینڈھر کا دورہ کیا ، جہاں انہو ں نے چھجلہ میں پا کستا نی فا ئرنگ سے ہلاک ہو نے والی امینہ اختردختر محمد صادق کے گھر جا کر ان کے لواحقین کے ساتھ تعزیت کا اظہار کیا ۔کا نگریسی صدر غلام احمد میر مینڈھر پہنچتے ہی اس خاندان کے لواحقین کے ساتھ اظہار ہمدردی کی۔اس دوران انھوں نے گھر والوں سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ ہم بھی آپ کی اس دکھ کی گھڑی میں برابر کے شریک ہیں جبکہ انہو ں نے گو لہ با ری سے گھر چھو ڑ کر جو لو گ پیر حید شاہ ؒکی درگاہ پرجو لو گ ٹھہرے ہوئے ہیں ان سے بھی ملا قات کی۔ ۔انھوں نے لوگوں سے مخاطب ہو کر کہا کہ سرکار نے آپ لوگوں کیلئے اس علاقہ میں کتنے بنکر بنائے ہیں جس پر لوگوں کا صاف صاف کہنا تھا کہ آج تک ایک بھی بنکر تعمیر نہیں ہوا ہے۔جبکہ سرکار نے بڑے بڑے وعدے کئے جو جھوٹے ثابت ہوئے۔اس دوران لڑکی کے لواحقین کو صبر سے رہنے کی تلقین کرتے ہوئے ان کی حوصلہ افزائی کی۔جبکہ منکوٹ میں بھی غلام احمد میر نے ان لوگوں سے ملاقات کی جو لوگ اپنے گھروں کو چھوڑ کر رشتہ د اروں کے گھروں میں جنھوں نے پناہ لی ہوئی ہے۔اس دوران انھوں نے چھجلہ شریف میں ان لوگوں کی حوصلہ افزائی بھی کی جو لوگ اپنے گھر چھوڑ کر بڑی تعداد میں زیارت شریف پر گزارا کر رہے ہیں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا