کہامذہب اسلام امن وآشتی کادرس دیتا ہے ،انسانیت کا تحفظ اور احترام اسلام کے خمیر میں شامل ہے
عبدالکریم امجدی
کالی کٹ کشمیر کے پلومہ سی آر پی ایف کے قافلہ پر دہشت گردانہ حملہ میں شہید جوانوںکو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے شیخ ابوبکر نے ایک المناک حادثہ قراردیا۔شیخ ابوبکرنے آج یہاں کالی کٹ میں منعقدہ گرانڈ مفتی استقبالیہ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے دہشت گردی کی شدید الفاظ میں مذمت کی ۔شیخ نے اپنے کلیدی خطاب میںشہیدوں کے اہل خانہ سے ہمدردی کا اظہار کیا۔انہوں نے کہاکہ اسے قومی سانحہ قراردیا جائے ،پوری قوم اس دہشت گردانہ حملہ کے خلاف متحد ہوکر وطن پرستی کی حیثیت سے اس حملہ کی مذمت کرے ۔شیخ نے کہاکہ آتنکواد اور دہشت گردوں کا اسلام اور مسلمان سے کوئی تعلق نہیں ہے ۔مذہب اسلام امن وآشتی کادرس دیتا ہے ،انسانیت کا تحفظ اور احترام اسلام کے خمیر میں شامل ہے ۔تشدد اور ظلم وبربریت سے مسائل کا حل نہیں ہونے والا ہے ۔ شیخ نے کہاکہ دہشت گردی کے خاتمہ کے لئے علما آگے آئیں ،منظم تحریک چلائیں اور ہر ممکن اقدامات کریں ۔ شیخ نے کہاکہ ہندوستانی مسلمان امن وآشتی کا پیکر ہے ۔انہوں نے امید جتائی کی دونوں ممالک کے درمیان اچھے اور خوشگوار رشتے جلد بحال ہونگے۔شیخ نے کہاکہ ہم جنگ نہیں چاہتے لیکن ہماری سا لمیت سے سمجھوتہ کسی بھی صورت میں برداشت نہیں ہے ۔واضح رہے کہ حالیہ دنوں میں دہلی کے رام لیلا میدان میں سنی علما کی جانب سے شیخ ابوبکر احمد کو گرانڈ مفتی آف انڈیا کے خطاب سے سرفراز کیا گیا ۔ آج کالی کٹ میں شیخ ابوبکر احمدکے اعزاز میں استقبالیہ کانفرنس آل مسلم گروپ پیوپل مومنٹ کے زیر اہتمام منعقد ہوئی ، جس میں ملک وملت کے نامورشخصیات اور سیاسی لیڈران سمیت ریاست بھر سے علما وعوام شریک اجلاس رہے ۔ کانفرنس کی صدارت مولانا ای سلیمان نے کیا ،پرگرام کا افتتاح کیرالا اسپیکر پی راما کرشنن نے کیا ۔اعزازی تقریب کے قابل ذکر شرکاءکرناٹکہ اربن منسٹر یوٹی قادر ،اینڈ یوتھ منسٹر آف کرناٹکہ رحیم خان ،کوزی کوڈ تھوتھاتی رویندرن،تمل ناڈ حج کمیٹی چیئر مین حاجی عبدالجبار ،سید ابراہیم خلیل البخاری ،محمد الیاس باقوی،جمعیة العلما کرناٹک شیخ محمد خالد ،علی قادر جامعہ نظامیہ حیدرآباد،سید زین العابدین بافقیہ ہیں ۔ علادہ کئی اہم معزز شخصیات سمیت ہزرارون کی تعداد میں فرزندان توحید شریک رہے ۔کالی کٹ میں منعقدہ گرانڈ مفتی استقبالیہ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے شیخ ابوبکر احمد ، تصویر میں دیگر معزز شخصیات کو بھی دیکھا جاسکتا ہے ۔