بھارتیہ جنتا پارٹی ادھمپور کی جانب سے بائک ریلی

0
0

بڑی تعداد میں پارٹی کارکنان اور لیڈران نے لیا حصہ
ونے شرما
ادھمپور//بڑی تعداد میں اپنے موٹر سائیکل کے ساتھ تمام بی جے پی کارکن ڈاک بنگلہ میں جمع ہوئے۔ ریلی بھاری بارش کے باوجود ڈاک بنگلہ ادھمپور سے شروع ہوئی جس میں بھارتیہ جنتا پارٹی کے ریاستی نائب صدر پون کھجوریہ، ضلع پردھان راکیش گپتا، سیکرٹری جنرل ایڈووکیٹ امت شرما، کونسلر وکاس ڈوگڑا، کونسلر راکیش شرما، یوا مورچہ کے ضلع ہیڈ اکھیل پراشر وغیرہ شامل ہوئے ۔ریلی میں سابق وزیر مملکت اور اودھمپور کی انچارج پریا سیٹھی بھی بنیادی طور پر موجود تھیں۔جبکہ ریلی کو ڈاک بنگلہ سے روانہ کرتے ہوئے کہا کہ اودھمپور کے بی جے پی کارکنوں خاص طور نوجوانوں میں اتنا جوش و خروش دیکھ کر وہ بے حد خوش ہوئی ہیں.۔مودی جی کے راستے پر چلتے ہوئے آج کا نوجوان بھی ملک کے لئے کچھ کر گزرنا چاہتا ہے ۔اس ریلی کو وجے سنکلپ ریلی کا نام دیا گیا ہے ،آج ملک بھر میں ایسی ریلیوں کا انعقاد ہو رہا ہے۔ موسم کی خرابی اور بھاری بارش کے باوجود کارکنوں میں بھاری جوش دکھائی دیا اور انہوں نے موٹر سائیکل ریلی کامیاب بنایا۔بھارت ماتا کی جے اور بندے ماترم کے نعروں کے ساتھ ریلی ڈاک بنگلہ اودھمپر سے شروع ہوکر ایم ایچ چوک، دببڑ چوک رام نگر چوک، سلاتھیہ چوک، سےلے طالاب سے ہوتے ہوئے چبوترہ مارکیٹ سے نکل کر دببڑ چوک میں اختتام ہوئی ۔دببڑ چوک میں پہنچنے کے بعد ریلی کو پون کھجوریہ نے خطاب کیا. انہوں نے کہا کہ ملک بھر میں اس قسم کی ریلیاں منعقد کی گئی ہیں۔ اس موقع پر انہوں نے تمام کارکنوں کا شکریہ کرتے ہوئے کہا کہ بھاری بارش کے باوجود ریلی میں نوجوانوں کا جوش دیکھ کر انتہائی خوشی ہوئی۔ آج کا نوجوان بیدار ہے اور ملک میں بن رہے تازہ حالات پر قریب سے نظر رکھے ہوئے ہے ۔انہوں نے مزید کہا کہ اس وقت دہشت گردوں کے گڑھوں پر بھارتی فضائیہ کی طرف سے کامیاب آپریشن اور ان جانباز پائلٹ ابہنندان کی واپسی پر اس ریلی کا انعقاد کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کی قیادت مضبوط ہاتھوں میں ہے اور یہ سب معزز وزیر اعظم مودی کے بحال قرارداد اور مضبوط ارادوں کی وجہ سے ہی ممکن ہو پایا ہے ۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا