آرجے بشیر
گول//گول رام بن شاہراہ کاساٹھ سال سے بارڈر روڈ آرگنائزیشن تعمیری کام کررہی ہے جس کو کنیٹھا موڑ تک کسی حد تک ٹھیک کردیا ہے مگر صرف بارہ کلومیٹر سڑک بچی ہے جو اس وقت بھی ناقابل آمدورفت ہے ۔عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ اس سڑک پر دیوار کھڑی کرتے ہیں دوسرے دن وہ دیوار ملبے کے ڈھیر میں تبدیل ہوتی ہے دیواروں کے کام میں سیمنٹ نام کی چیز ہی نہیں لگائی جاتی ہے۔یہ بارہ کلومیٹر سڑک بارڈر روڈ آرگنائزیشن کے لیے سونے کی کان بنی ہوئی ہے عرصہ دراز سے بارہ کلومیٹر سڑک پر کام جاری ہے مگر ابھی تک بھی بارہ کلومیٹر سڑک کا کام پایہ تکمیل تک نہیں پہنچ پایا ہے گول کے معزز شہریوں نے نمائندہ سےبات کرتے ہوئے کہا کنیٹھا موڑ سے لے کر گول تک سڑک کی حالت بہت ہی زیادہ نازک بنی ہوئی ہے چھوٹی گاڑیوں کو چلانے میں دقت پیش آرہی ہے اورسڑک نالے کی شکل اختیار کر گئی ہے ۔