موسم نے پھر بدلی کروٹ ،بالائی علاقوں میں تازہ برفباری ،میدانی علاقوں میں بارشیں

0
0

سرینگر جموں شاہراہ پر پساں گرآنے کے بعد ٹریفک کی نقل و حمل پھر بند
شاہراہ پر ہزاروں کی تعداد میں مال بردار اور مسافر گاڑیاں درماندہ
اجمل ملک
رام بن //ریاست جموںکشمیر میں موسم نے ایک بار پھر کروٹ بدلتے ہوئے ضلع رام بن کے پہاڑی علاقو ں میں تازہ برفباری جبکہ میدانی علاقوں میں موسلا دھار بارشوں سے معمول کی زندگی بری طرح سے متاثر ہوئی جس کی وجہ سے لوگوں کو سخت مشکلات کا سامنا کر نا پڑ رہا ہے ۔ ضلع رام بن کے بالائی علاقوں کے ساتھ ساتھ ٹنل کے آر پار میدانی علاقوں میں بھی برفباری اور بارشوں کا سلسلہ آج صبح سے مسلسل جاری و ساری ہے اور لوگوں کو سخت مشکلات کا سامنا کر نا پڑ رہا ہے ۔گزشتہ دو روز موسم خو شگوار ہو نے کی وجہ سے جہاں لوگوں نے راحت کی سانس لی تھی وہیں آج پھر سے برفباری اور بارشوں کا سلسلہ شروع ہونے کے ساتھ ساتھ سردی کی لہر میں بھی اضافہ ہو گیا ہے جس کی وجہ سے لوگوں کی پریشانیوں میں اضافہ ہوا ہے ۔تفصیلات کے مطابق محکمہ ٹنل کے آر پار موسمی صورتحال میں ایک بار پھر تبدیلی آتے ہوئے گزشتہ شب سے ہی بالائی علاقوں میں رواں موسم کی تازہ برفباری اور میدانی علاقوں میں بارشوں کا آغاز ہواجو شام دیر گئے تک سلسلہ چلتا رہا ۔وہیں جموں سرینگر قومی شاہراہ جو کہ پچھلے ایک ہفتے کے بعد ٹریفک کی آمد ورفت کے لئے کھلی تھی وہ دوبارہ پسیاں گرآنے کے نتیجے میں ایک بار پھر ٹریفک کے نقل و حمل کےلئے بند کردی گئی ہے ۔ ادھر شاہراہ سے بڑی بڑی چٹانیں اور دیگر ملبہ ہٹانے کا کام شدومد سے جاری ہے ۔نمائندے کے مطابق رام بن سے بانہال کے درمیان متعدد جگہوں پر پسیاں گر آنے کی وجہ سے ہنوز ہزارو ں کی تعداد میں مال بر دار اور مسافر گاڑیاں درماندہ ہیں ۔سرینگر جموں شاہراہ مسلسل بند رہنے کے نتیجے میں وادی میں اشیاءضروریہ کی شدید قلت پائی جارہی ہے جس کی وجہ سے لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑڑہا ہے ۔اطلاعات کے مطابق رام سو اور مگرکوٹ کے درمیان موم پسی بھی دوبارہ گر نے کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے جس کی وجہ سے سینکڑوں مسافر و مال بر دار گاڑیاں درماندہ ہو کر رہ گئیں ہیں۔ تاہم شاہراہ پر پڑاملبہ اور بڑی بڑی چٹانوں کو ہٹانے کا کام جاری ہے۔دریں اثنا ضلع رام بن کے جن علاقوں میں برفباری ہوئی ہے ان میں مہو منگت ، نیل ٹاپ ، رونیگام دھمنستہ ، پوگل پریستان کے علاوہ درجنوں علاقے شامل ہیں اور ان علاقوں میں بر فباری کی وجہ سے شدید نقصان کے ساتھ ساتھ سردی کی لہر میں اضافہ ہوا ہے ۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا