قاضی افضل کے انتقال پر انجینئر ریشی کا اظہار تعزیت

0
0

کہا مرحوم پارٹی سے وابستگی کے بغیر بھی عوامی کاموں میں پیش رہتے تھے
لازوال ڈیسک
جموںسابق وزیر قاضی افضل جو گاندر بل سے کئی مرتبہ ممبر اسمبلی رہے اور اپنے دور میں عمر عبداللہ کو بھی شکست دی اب اس دنیا میں نہیں رہے ۔اسی سلسلہ میں این سی پی طلاب اکائی کے قومی ایگزکیوٹیو کونسل ممبر انجینئر ریشی کو ل کلم نے ان کے انتقال پر مالال پر اظہار تعزیت کیا ۔ریشی نے اپنے تعزیتی پیغام میں کہا کہ مرحوم کو میں اچھے سے جانتا تھا اور انھیں میں نے کسی پارٹی سے وابستگی کے بغیر بھی عوامی کاموں میں پیش دیکھااورجب مرحوم صحت عامہ کے وزیر تھے تب انہوں نے میری التجا پر مٹھی میں آباد کشمیری مہاجرین کیلئے ایک واٹر سپلائی اسکیم واگزار کی تھی ۔وہیں ریشی نے مرحوم کیلئے دعائے مغفرت کی اور ورثا کے ساتھ اظہار ہمدردی کیا ۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا