2018کی بارشوں کی وجہ سے آبپاشی کی نہر اور درجن گھروں کا راستہ بھی ہوا ختم
عمرارشدملک
راجوری //راجوری کے کوٹ بہروٹ اورکھبلاں میں مقامی لوگوں کو بنیادی ضروریات کے لئے بھی در در کی ٹھوکرے برداشت کرنی پڑرہی ہیں لیکن پھر بھی کوئی کام نہیں ہورہا ۔تفصیلات کے مطابق 2018کے برساتی موسم میں کوٹ بہر وٹ اور کھبلاں میں تھنہ نالہ نے مقامی لوگوں کی زمینوں کو کافی نقصان کیا تھا اور وہیں درجنوں گھروں کا راستہ بھی اس میں تباہ ہوگیا جبکہ محکمہ آبپاشی کی نہر جس سے درجنوں مقامی کاشتکاروں کی زمینوں میں پانی جاتا تھا بھی تباہ ہوکر راہ گئی ۔ وہیں برشوں کے کچھ دنوں بعداس وقت کے ضلع ترقیاتی کمشنر راجوری ڈاکٹر شاہد اقبال نے علاقہ کا دورہ کیا اور مقامی لوگوں کو یقین دہانی کروائی کہ جلد ترجیح بنیادوں پر کام شروع کیا جائے گا لیکن چند روز بعد ڈاکٹر شاہد اقبال کا تبادلہ ہوگیا جس کے بعد ابھی تک کام نہیں ہوا ۔ وہیں مقامی معززین نے بتایا کہ ڈاکٹر شاہد اقبال نے موقع پر پہنچ کر وعدہ کیا تھا کہ فوری کام شروع ہوگا لیکن بدقسمتی سے ان کا تبادلہ ہوگیا جس کے بعد ہم نے ضلع ترقیاتی کمشنر راجوری کے دفتر کے درجنوں بار چکر لگائے لیکن افسوس کہ ابھی تک ہماری شنوائی نہیں ہوئی اور آج بھی درجنوں گھروں کی طرف جانے والا راستہ خستہ حال ہے اور خاص طور پر جب بھی بارش ہوتی ہے وہاں سے گزارنہ مشکل ہی نہیں ناممکن ہوجاتا ہے اور ساتھ میں آبپاشی نہر بھی ٹوٹ چکی ہے جس وجہ سے زمینوں تک پانی نہیں پہنچ سکتا ۔ مقامی لوگوں نے ضلع ترقیاتی کمشنر راجوری محمد اعجاز اسد سے اپیل کی ہے کہ وہ کوٹ بہروٹ اور کھبلاں کی عوام کے ساتھ انصاف کریں اور ترجیح بنیادوں پر ہمارے مسائل حل کرئے ۔ اس موقع پر سرپنچ محمد مقبول نے بتایا کہ لوگوں کی پریشانیوں کا کوئی عالم نہیں ہے لیکن پچھلے ایک سال میں سب سے بڑی پریشانی راستے اور آبپاشی نہر کی رہی ہے اس لئے میں بھی انتظامیہ اور خاص طور پر ڈی سی راجوری سے اپیل کرتا ہوں کہ اس پر کام شروع کروایا جائے تاکہ مقامی لوگوں کی مشکلات دور ہوسکے ۔ منظور حسین ، وسیم احمد ، لیاقت حسین اور نصار حسین نے بھی ضلع انتظامیہ سے اپیل کی ہے کہ وہ ہماری مشکلات کا ازالہ کرئے ۔