ذوالفقار نے ایس ٹی طلاب کو وظایف دینے کے عمل میں تیزی لانے کی ضرورت پر زور دیا

0
0
  • جموں؍؍خوراک ، سول سپلائیز ، امور صارفین اور قبائلی امور کے وزیر چودھری ذوالفقار علی نے آج قبائلی امور محکمے کے افسروں کو ہدایت دی ہے کہ وہ ایس ٹی طلاب کو وظایف دینے کے عمل میں تیزی لائیں ۔ وزیر موصوف نے پچھلے 2 برسوں کے دوران مختلف مرکزی معاونت والی سکیموں کے تحت حاصل کی گئی اور خرچ کئے گئے رقومات کا جائیزہ لے رہے تھے ۔ انہوں نے ایس ٹی زمرے کیلئے پری اور پوسٹ میٹرک سکالر شپ ، ون بندھو کلیان یوجنا اور ٹی آر آئی کا بھی جائیزہ لیا ۔ کمشنر سیکرٹری محکمہ قبائلی امور کفایت حسین رضوی ، ڈائریکٹر قبائلی امور محمد رفیع ، سپیشل سیکرٹری قبائلی امور ایم ایس چودھری ، سیکرٹری گُجر بکروال ایڈوائیزری بورڈ مختار احمد ، ڈائریکٹر فائنانس قبائلی امور ڈاکٹر ایس کے سین اور کئی دیگر افسران بھی اس میٹنگ میں موجود تھے ۔ وزیر نے اس موقعہ پر ہدایات دیں کہ بانڈی پورہ ، سرینگر ، بارہمولہ ، کپواڑہ ، ڈگری کالج ہندواڑہ ، راجوری ، شوپیاں ، کرگل ، لیہہ ، پونچھ اور سانبہ میں تعمیر ہو رہے ایس ٹی ہوسٹل کے تعمیراتی کام میں سرعت لائی جائے ۔ انہوں نے ہدایت دی کہ ٹی آر آئی محکمے کو سرینگر میں کرائے کی رہایش سے کام کاج شروع کرنا چاہئیے اور ٹی آر آئی کے قیام کیلئے لوازمات ایک مقررہ مدت کے اندر مکمل کی جائیں گی ۔ انہوں نے کہا کہ متعلقہ ڈپٹی کمشنروں سے کہا جانا چاہئیے کہ وہ ایس سی اے کے تحت کلسٹر ماڈل ولیجز کا ڈی پی آر پیش کریں ۔ انہوں نے قبائلی طبقے کی راحت رسانی پر زور دیتے ہوئے کہا کہ اُن میں مرکزی معاونت والی سکیموں کے حوالے سے بیداری پیدا کی جانی چاہئیے تا کہ اُن کے معیار زندگی میں بہتری لائی جا سکے ۔ وزیر نے جے ڈی اے کی مشاورت سے ٹرائیبل ڈیولپمنٹ کمپلیکس کیلئے اراضی کی نشاندہی کرنے کی ضرورت پر بھی زور دیا ۔ انہوں نے کہا کہ خانہ بدوش آبادی کیلئے شیلٹر شیڈ تعمیر کئے جانے چاہئیں ۔ انہوں نے قبائلی طبقے کے نوجوانوں کو مختلف ہنروں کی تربیت دینے پر بھی زور دیا تا کہ وہ روز گار کمانے کے اہل بن سکیں ۔ ۔ انہوں نے کہا کہ افسروں کی ایک ٹیم کو باقی ریاستوں کا دورہ کرنا چاہئیے تا کہ وہاں قبائلی طبقے کیلئے عملائے جا رہے فلاحی اقدامات کے بارے میں جانکاری حاصل کی جا سکے

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا