منڈل کمیشن کے نفاظ کو لیکر آل انڈیا پسماندہ طبقہ جاتی تنظیم کا احتجاج
لازوال ڈیسک
جموں//جموں و کشمیر میں منڈل کمیشن کی رپورٹ کا نفاظ نہ کرنے کو لیکر یہاں آل انڈیا کنفیڈریشن آف ایس ۔سی، ایس ٹی ، او بی سی ،کے بینر تلے ایک احتجاج کیا گیا ، جبکہ انہوں اس سلسلہ میں موجودہ سرکار کی نا کامی پر اعتراض بھی جتایا جو آج تک ریاست میں منڈل کمیشن کی رپورٹ کو لاگو کرنے میں ناکام رہی ہے ، اسی حوالے سے تنظیم کے ریاستی ہیڈ آر کے کلسوترہ کی قیادت میں جنرل زمرے کے لوگوں کو معاشی طور پر رئزر ویشن دینے کو لیکر آل انڈیا کنفیڈریشن آف ایس اسی ، ایس ٹی ، او بی سی آرگنائیزیشن کی جانب سے یہ مظاہرہ کیا گیا ۔ اسی سلسلہ میں احتجاجی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کلسوترہ نے نے سرکار پر الزام عائد کیا, کہ منڈل رپورٹ اور اندرا سہنے ججمنٹ ہوجانے کے تین دہایﺅں بعد بھی سرکار اس کا نفاظ کرنے میں ناکام رہی ہے۔