پی اے سی سب کمیٹی میٹنگ کی صدارت کی ؛پی ایم جی ایس وائی سڑک پروجیکٹوں پر جاری کام کا جائیزہ لیا
لازوال ڈیسک
- جموں؍؍جموں کشمیر قانون ساز اسمبلی کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی سب کمیٹی کی میٹنگ آج رکن اسمبلی اعجاز احمد خان کی صدارت میں منعقد ہوئی جس میں پردھان منتری گرام سڑک یوجنا کے تحت درج حصولیابیوں اور زیر تعمیر سڑک پروجیکٹوں کا جائیزہ لیا ۔ سکیم کے تحت زیر تعمیر سڑک پروجیکٹ پر جاری کام کا جائیزہ لیتے ہوئے کمیٹی نے متعلقہ حکام کو پروجیکٹ کی تکمیل کیلئے وقت کا تعین کر کے اسے مقررہ مدت کے اندر مکمل کرنے کے یقینی بنانے کیلئے کہا ۔ قانون ساز پون کمار گپتا ، غلام نبی مونگا جو کہ کمیٹی کے ارکان ہیں ، نے پی ایم جی ایس وائی محکمہ کے کام کاج میں مزید بہتری لانے کیلئے اپنی آراء پیش کیں ۔ انہوں نے ریاست کی ہر بستی کو سڑک رابطہ سہولیت فراہم کرنے کی سکیم کے مقصد کو پورا کرنے کیلئے متعلقہ حکام کو اپنی کوششوںکو مزید موثر بنانے کی ہدایت دی ۔ کمیٹی نے متعلقہ حکام کو اراضی کے معاوضہ کے تمام التوا میں پڑے معاملات کو نمٹانے ، محکمہ جنگلات سے این او سی حاصل کرنے ، اراضی کے قضیہ کے معاملات نمٹانے کی ہدایت دی تا کہ سڑک پروجیکٹوں کی تکمیل میں غیر ضروری رکاوٹیں پیدا نہ ہوں ۔ کمیٹی نے متعلقہ افسران کو ان کے حدِ اختیار والے علاقوں میں سکیم کے تحت تعمیر کی جا رہی سڑکوں کی بروقت تکمیل کیلئے جوابدہ بنانے پر زور دیا ۔ کمیٹی نے جاری سڑک پروجیکٹوں سے متعلق تفصیلات طلب کیں اور اسمبلی سیکرٹریٹ کو کمیٹی کی اگلی میٹنگ سے قبل اس سلسلے میں رپورٹ پیش کرنے کی متعلقہ حکام کو ہدایات دیں ۔ کمشنر سیکرٹری تعمیراتِ عامہ ، چیف انجینئر پی ایم جی ایس وائی کشمیر ، چیف انجینئر جموں نے کمیٹی کو پاور پوائینٹ پرذنٹیشن کے ذریعے پی ایم جی ایس وائی سڑک پروجیکٹوں پر جاری کام کی رفتار اور طبی و مالی صورتحال کے بارے میں تفصیلات دیں ۔