محکمہ آبپاشی اور فلڈ کنٹرول کی ناقص کا کردگی سے لوگ پریشان : صاف ستھرا مومنٹ

0
0

لازوال ڈیسک
جموں // محکمہ آبپاشی اور فلڈ کنٹرول کی ناقص کا کردگی کو لیکر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے یہاں پریس کے نام جاری اپنے ایک بیان میں صاف ستھرا موومنٹ کے ریاستی صدر شوکت علی چوہدری نے محکمہ ایریگیشن این فلڈ کنٹرول کی کار کردگی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے محکمہ کی جانب سے جموں کے نگروٹہ کے تحت کئی علاقاجات جن میں شبہ پنگالی اور مرڑ جیسے علاقے موجود ہیں جن کے لوگ پریشان ہیں ان علاقوں میں محکمہ کے ملازمین کم ہی نظر آتے ہیں جس کی وجہ سے لوگ پریشان ہیں جس کے ہاں فلڈ پڑتا ہے اس سے زمین کی نقلی مانگی جاتی اور اگر غریب دفتر تک پہنچتا ہے اس کو کہا جاتا ہے کہ ابھی ہمارے پاس فنس نہیں ہے اس پر شوکت چودھری نے گورنر انتظامیہ سے اپیل کی ہے کہ ایسی پریشانیوں پر غور کیا جائے اورایسے تمام محکمہ کو ہدایت دی جائیں تاکہ لوگوں کی مشکلات کا حل ہو سکے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا