68سالہ دماغ کے شریانی پھیلاﺅکے مریض کا ایس ایم وی ڈی این ایس میں علاج

0
0

 

لازوال ڈیسک
کٹرہشری ماتا وشنو دیوی نارائن ہسپتال کٹرہ میںایک 68سالہ مریض کا دماغ کے شریانی پھیلاﺅ کا علاج کیا گیا ہے ۔واضح رہے ایس ایم وی ڈی این ایس ہسپتال اس سے قبل بھی کئی طرح کی اہم سہولیات مریضوں کو دے چکا ہے اور ترقی کی نئی منازل طے کرتے ہوئے اسپتال میں ایک 68سالہ مریض کے دماغ کے شریانی پھیلاﺅ کا علا ج کیا گیا ۔جبکہ اس خاتون مریض کو سر درد کے بعد اسپتال میں داخل کیا گیا تھا جہاں ڈاکٹروں نے بنیادی جانچ کے بعد ان کا علاج کیا ۔اس ضمن میں ڈاکٹر منموہن ہرجائی سی ای او ،ایس ایم وی ڈی نارائن ہپسپتال نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سرجری کے معاملہ میں مریض کو چار سے چھ روز تک ہسپتال میں رہنا ہوتا ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا