ایس ایچ او مستاج چوہدری کی زیر صدارت ڈاک بنگلو کوٹرنکہ میں اہم اجلاس

0
0

کئی امور پر کیا تبادلہ خیال ،کہا جرائم کو جڑ سے ختم کرنا میر منشور،عوامی تعاون کی ضرورت
نظارت آزاد
کوٹرنکہ// کوٹرنکہ میں ایس ایچ او مستاج چوہدری نے پولیس اسٹیشن کنڈی کا چارج سنھبالتے ہی کوٹرنکہ کے بیوپار منڈل و معزز شہریوں کے ساتھ ڈاک بنگلو میں ایک میٹنگ منعقد کی جس میں کوٹرنکہ کے سیاسی و سماجی شخصیات نے کثیر تعداد میں شرکت کی اور ایس ایچ او مستاج چوہدری کی کوٹرنکہ میں تعیناتی پر خوشی کا اظہار کیا اور انہیں خوش آمدید کہا اس موقع پر سیاسی و سماجی کارکنان نے ایس ایچ او کو کوٹرنکہ و گرد و نواح کے مسائل بارے بتایا اور امید ظاہر کی کے ایس ایچ او صاحب یہاں کے ماحول کو دیکھتے ہوئے یہاں کے مسائل اور مشکلات کو عوام کے ساتھ مل کر حل کریں گے۔ واضح رہے کہ ایس ایچ او مستاج چوہدری کا تعلق تحصیل مینڈھر کے گاو¿ں بنولہ سے ہے جو اس سے قبل مختلف جگہوں پر اپنی ڈیوٹی انجام دے چکے ہیں اور گزشتہ سال ان کی تعیناتی کالاکوٹ میں ہوءجہاں ایس ایچ او موصوف نے بہت اچھا کام کیا اور اب دو دن قبل ہی ان تعیناتی پولیس اسٹیشن کنڈی میں ہوءجو کہ ایس ایچ او موصوف نے اپنی زبانی بھی عوام کو تعارف کروایا۔ ایس ایچ او مستاج چوہدری نے عوام سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ مجھے آپ لوگوں کا ساتھ چاہیے اور جو بھی برائیاں اس علاقے میں پائی جارہی ہیں انہیں جڑ ختم کرنے کے لئے آپ کا تعاون چاہیے تاکہ جو بھی یہاں کے مسائل ہیں وہ بآسانی حل ہوسکیں۔ اس موقع پر مختلف امور پر بات چیت کی گءجس میں نوجوانوں میں منشیات کی وبا، بازار میں گاڑیوں کی پارکنگ ، فلڈ لائٹس،گاڑیوں کی اور لوڈنگ،اضافی کرایا و دیگر کئی امور کو زیر بحث لایا گیا۔ ان تمام امور پر کام کرنے ایس ایچ او مستاج چوہدری نے کہا کہ مجھے یہاں کی عوام اور بالخصوص نوجوانوں کے تعاون کی ضرورت ہے کہ اگر آپ کا تعاون ہوگا تو یہ سب کام بآسانی حل ہوسکیں گے۔ اس پر عوام نے انہیں یقین دلایا کہ ہمارا بھرپور تعاون ہوگا۔ اس میٹنگ میں پی ڈی پی کے سینئر لیڈر منشی عالم دین، چوہدری نذیر حسین، ریٹائرڈ تحصیل دار علی محمد، بی جے پی کے سنیئر لیڈر دیوراج شرما، ٹھاکر بلونت سنگھ، نواز چوہدری مختار نواب، ندیم میر، و دیگر کئی سیاسی و سماجی کارکنان موجود تھے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا