فصلوں اور سبزی کی کیاریوں کو بھی جزوی نقصان ،مغلمیدان ٹی آر سی بھی سیلاب میں تبدیل
چودھری محمد اسلم
چھاترو// ضلع کشتواڑ کے سب ڈویژن چھاترو کے متعدد علاقوں میں موسلادھار بارشوں کے نتیجے میں کئی علاقوں میں سیلابی صورتحال پیدا ہو گئی جس کی وجہ سے کھڑی فیصلوں کو بھی نقصان پہنچا۔اطلاعات کے مطابق بدھ کی شام ضلع کے متعدد علاقوں۔جس میں چھاترو،مغلمیدان،مڑواہ،واڑوان سمیت دیگر علاقوں میں سیلابی صورتحال پیدا ہو گئی۔جبکہ کئی مقامات پر پانی رہائشی مکانات میں داخل ہو گیا۔تاہم کسی بھی جانی نقصان کی اطلاع معلوم نہیں ہوئی ،تیز بارشوں کے بعد سیلابی صورتحال کی وجہ سے ان علاقوں کی آبادی کچھ دیر کے لئے محفوظ مقامات کی جانب بھاگ پڑی۔ادھر ضلع کے متعدد علاقوں میں موجود دھان اور سبزیوں کی کیاریوں کو تیز بارش کے سبب شدید نقصان پہنچا۔وہیں تحصیل مغلمیدان کی ٹی آر سی کو بھی شدید نقصان ہونے کے باعث سیلابی صورتحال میں تبدیل ہوگئی، لوگوں نے کینچھائی کے زریعے ملبہ اٹھایا گیا۔عوام نے ضلع انتظامیہ سے بارش سے متاثرہ علاقوں میں فیصلوں کو ہوئے نقصان کا تخمینہ لگانے کیلئے ٹیمیں روانہ کرنے کی اپیل کی ،تاکہ متاثرہ کسانوں کو معاوضہ دیا جائے۔