حفیظ قریشی
بسوہلی// کھڈی کو جوڑنے والی سڑک پچھلے پندرہ دنوں سے بند ہے جسکے باعث میں لوگ بے حد پریشان ہیں۔تفصیلات کے مطابق خڈی گاو¿ں لگ بھگ ایک ہزار سے زائد کی آبادی پر مشتمل ہے اور گزشتہ دنوں بھاری بارش سے سڑک کا نقصان ہوا ہے ۔ بھاری لیڈسلائنذنگ کی وجہ سے سڑک پندرہ دنوں سے بند ہے جس کی وجہ سے آنے جانے والے رہگیروں کو مزید پریشانی کا سامنا کرنا پڑا رہا ہے۔ مقامی بیلی رام نے بتایا کہ کئی بار سڑک انتظامیہ کے حکام کو سڑک کو ٹھیک کرنے کیلئے کہا گیا لیکن آج تک سڑک کو ٹھیک نہیں گیا جسکے باعث میں مقامی بے حد پریشان ہیں اور انہوں نے انتظامیہ سے جلد سڑک کو بحال کرنے کا مطالبہ کیا۔