ڈی ایل ایس اے کٹھوعہ نے تنازعات کے حل کے متبادل طریقوں پر آگاہی پروگرام کی میزبانی کی

0
0

لازوال ڈیسک
کٹھوعہ// ڈسٹرکٹ لیگل سروسز اتھارٹی، کٹھوعہ نے آج یہاں ڈسٹرکٹ کورٹ کمپلیکس کے اے ڈی آر سینٹر میں لوک عدالت، ثالثی، مصالحت اور پلی بارگیننگ کے متبادل تنازعات کے حل اورطریقوں کی حوصلہ افزائی کے لیے ایک بیداری پروگرام کا انعقاد کیا۔یہ پروگرام چیئرمین ڈسٹرکٹ لیگل سروسز اتھارٹی جعفر حسین بیگ کی زیر نگرانی منعقد ہوا۔اس موقع پرڈسٹرکٹ موبائل مجسٹریٹ، برج راج سنگھ اور منصف جے ایم آئی سی کٹھوعہ چینا سمبریا پروگرام کے ریسورس پرسن تھے۔واضح رہے پروگرام کا بنیادی مقصد پینل وکلاءمیں لوک عدالت، ثالثی، مصالحت اور پلی بارگیننگ کے ADR طریقوں کے بارے میں بیداری پھیلانا تھا۔اس پروگرام میں عدالتی افسران کٹھوعہ، پینل وکلاءکٹھوعہ، ڈسٹرکٹ لیگل سروسز اتھارٹی کٹھوعہ کا عملہ اور ڈسٹرکٹ لیگل سروسز اتھارٹی کٹھوعہ کے پیرا لیگل رضاکاروں نے شرکت کی۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا