ہالی ووڈ اداکارہ لیزا شیریڈن کی لاش ان کی رہائش گاہ سے برآمد

0
0

لیزا شیریڈن نے فلمی اداکاری کا آغاز 2000 میں فلم تجسس تھرلر فلم’بیٹ‘ سے کیاتھا
ےواین این
نیویارک //’بیٹ، پائریٹس، سک ڈے، اونلی گاڈ کین اور اسٹرینج نیچر‘ جیسی فلموں سمیت متعدد امریکی ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھانے والی اداکارہ و فوٹوگرافر لیزا شیریڈن اپنی رہائش گاہ پر مردہ حالت میں پائی گئیں۔44 سالہ لیزا شیریڈن نے اداکاری کی شروعات امریکی ہارر اور کرائم تھرلر ڈراموں سے کی اور ان کی اداکاری کو سراہا گیا۔لیزا شیریڈن نے فلمی اداکاری کا آغاز 2000 میں فلم تجسس تھرلر فلم’بیٹ‘ سے کیا۔لیزا شیریڈن کو زیادہ تر تنہائی پسند اداکارہ سمجھا جاتا تھا، وہ شوبز تقریبات میں غیر ضروری شرکت سے گریز کرتی تھیں۔ لیزا شیریڈن کی آخری فلم ’اسٹرینج نیچر‘ گزشتہ برس ریلیز ہوئی تھی۔لیزا شیریڈن نے ایک درجن کے قریب فلموں اور 3 درجن کے قریب ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے۔رپورٹ کے مطابق فوری طور پر لیزا شیریڈن کی ہلاکت کا سبب معلوم نہیں ہوسکا، تاہم خیال کیا جا رہا ہے کہ انہوں نے خودکشی کی ہوگی۔پولیس اور انتطامیہ نے لیزا شیریڈین کی موت کو فوری طور پر خودکشی کا واقعہ قرار دینے سے گریز کیا ہے اور کہا ہے کہ فوری طور پر ان کی موت کے حوالے سے کچھ بھی کہنا قبل از وقت ہے۔لیزا شیریڈن کی ساتھی اداکاراو¿ں اور رشتہ داروں نے بھی ان کی جانب سے خودکشی کیے جانے کے خیال کو مسترد کیا ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا