امریکہ :بش سینئرکے کتے کو سابق فوجیوں کے طبی مرکز میں سکیورٹی کی ذمہ داری سونپ دی گئی

0
0

کتے جس کا نام ”سولی“ ہے ،کو نیا فوجی یونیفارم اور ڈیوٹی کے دوران استعمال کی نئی جیکٹ پہنائی جائے گی
ےو این این
واشنگٹن //امریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق آنجہانی سابق امریکی صدر بش سینئر کے کتے ‘سولی’ کو ایک نئی ذمہ داری سونپ دی گئی ہے۔ سولی اب موجودہ اور سابق فوجیوں کے ایک طبی مرکز میں سیکیورٹی کے فرائض انجام دے گا۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق”سولی ایچ ڈبلیو بش“کو 41 ویں امریکی صدر کا ساتھی ہونے کی بدولت کافی شہرت حاصل ہوئی۔ سولی ”والٹر ریڈ“میڈیکل سینٹر میں سابق صدر کے ساتھ رہ چکا ہے۔عمر کے آخری ایام سولی جارج بش سینئر کے ساتھ رہا۔ گذشتہ برس بش سینیر کی وفات کے بعد کانگریس کے گول ہال میں سولی کو بھی اپنے مالک کا آخری دیدار کرایا گیا تھا۔والٹر ریڈ سینٹر کےمطابق سولی کو دی گئی نئی ذمہ داری زخمی ہونے والے فوجیوں اور ان کے خاندانوں کی معاونت، کشیدگی کے ماحول میں سکون اور مثبت احساسات پہنچانا ہے۔اڑھائی سالہ سولی لیبری ڈور نسل سے ہے۔ میرلی لینڈ ریاست میں قائم طبی مرکز میں سولی ک ساتھ 6 اور کتے بھی رکھے گئے ہیں۔بش سینیر کی پوتی جینا بوش ھاگز نے ‘ٹویٹر’ پر پوسٹ ایک ٹویٹ میں کہا کہ ‘سولی طبی مرکز میں محبت عام کرنے میں مدد دے گا۔ سولی محبت کرنے والا دوست ہے۔ جب مجھے اس کی ضرورت ہوتی ہے وہ میرے پاس ہوتا ہے۔سولی کو نیا فوجی یونیفارم اور ڈیوٹی کے دوران استعمال کی نئی جیکٹ پہنائی جائے گی۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا