سید نیاز شاہ
پونچھ// ہندوپاک کے درمیان ان دنوں بڑھتی کشیدگی باعث تشویش ہے لیکن سرحدوں پر رہنے والی خوف و ہراس کی زندگی جینے پر مجبور ہے ضلع پونچھ کے سرحدی علاقاجات کو پاکستانی فوجیوں کی طرف سے کئی روز سے نشانہ بنایا جارہا ہے جس کے چلتے گزشتہ روز بھی پاکستان کے طرف سے کھڑی کرماڑہ اوردیگوار کے علاقہ کو نشانہ بنایا گیاجس پر ہندوستانی افواج کی جانب سے بھی جواب دیا گیا ۔ذرائع کے مطابق علاقہ دیگوار میں پاکستان کی جانب سے صبح سے ہی چھوٹے بڑے ہتھیاروں سے بھارتی فوجیوں کی چوکیوں کو نشانا بنایا گیاجس کے جواب میں ہندوستانی افواج کی جانب سے گولیوں کا تبادلہ شروع ہوا۔وہیں دونوں ممالک کے مابین کشدگی کی صورتحال میں مقامی لوگوں میں خوف کا ماحول پیدا ہو گیاتاہم اس دوران کسی بھی جانی و مالی نقصان کی خبر موصول نہیں ہوئی۔