جسمانی ناخیز افراد کو بااختیار بنانے کیلئے سماج کے کردار پر ڈالی روشنی
لازوال ڈیسک
جموںجموں و کشمیر نیشنل کانفرنس کے صوبائی صدر دویندر سنگھ رانا نے یہاں نگروٹہ حلقہ انتخاب میںایک تقریب میں سات جسمانی ناخیز افراد میں سکوٹیاں تقسیم کی ۔اس دوران رانا نے جسمانی ناخیز افراد کو با اختیار بنانے کیلئے سماج کے کردار پر روشنی ڈالی اور کہا ان افراد میں موجودہ ہنر کو بھی بروئے کار لانا چاہئے ۔انہوںتشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ریاست جموں و کشمیر میں دیگر ممالک میں کے مد مقابل جسمانی نا خیز افراد کی تعداد زیادہ ہے جس کی کئی وجوہات دھماکے اور سرحد بھی اپنا کردار ادا کرتے ہیں۔وہیں رانا نے دعائیہ الفاظ میں کہا کہ اس مصیبت سے چھٹکارا ملے۔انہوں نے کہا کہ جسمانی ناخیز افراد کے چہروں پر خوشی دیکھنا ایک خاص بات ہے ۔