مقامی لوگوں اور ڈرائیوروں نے متعلقہ محکمہ کے خلاف کیا احتجاج
نریندر سنگھ ٹھاکر
رام نگر //رام نگر سے ڈلے پی ڈبلیو ڈی راستے کی خستہ حالت کو لے کر مقامی لوگوں اور گاڑیوں ڈرائیوروں نے پریتم سنگھ پگوترا کی صدارت میں متعلقہ محکمہ کے خلاف کیا زور دار احتجاج ۔ . وہیں پگوترا نے معلومات دیتے ہوئے بتایا کہ رام نگر سے ڈلے سڑک کی خستہ حالت سے لوگوں کو بہت زیادہ مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ وہیں ان کا کہنا تھا کہ اس راستے پر گاڑیوں کا چلنا تو دور پیدل چلنا بھی خطرے میں خالی نہیں ہے ۔ جگہ جگہ پر کھڈڈے بنے ہوئے ہیں جس سے کبھی بھی کوئی بڑا حادثہ ہو سکتا ہے ۔اسی معاملے کو لے کر مقامی رہائشی پریتم سنگھ پگوترا کی صدارت میں پی ڈبلیو ڈی محکمہ کے دفتر میں پہنچے جس میں انہوں نے سڑک کی خستہ حالت کو لے کر محکمہ کے افسروں کو بتایا جس کی وجہ سے محکمہ کے افسروں نے ان کے مسائل کو سنا اور ساتھ ہی یہ یقین دہانی بھی دی کے کچھ دن کے اندر اندر ہی اس سڑک کی بہترین طریقے سے مرمت کروا دی جائے گی۔. وہیں آخر میں مظاہرین نے سخت انتباہ دیتے ہوئے کہا کہ اگر جلد سے جلد اس سڑک کی مرمت کروائی جانے کا کام شروع نہیں کروایا گیا تو وہ ضلع دفتر کے باہر آکر مرکزی سڑک جام کرکے محکمہ کے خلاف زوردار احتجاج کرنا شروع کر دیں گے۔